اپنی پالیسی ترتیب دیں

اگر آ پ اپنی بدلتی ضرورتوں کے مطابق اپنی پالیسی کو ترتیب دینا چاہتے ہیں تو جس طرح چاہتے ہیں آسانی سے کرسکتے ہیں۔

ڈپلیکیٹ پالیسی دستاویزات حاصل کریں
اگر آپ کی اصل پالیسی دستاویزات گم ہوگئی ہیں تو درجِ ذیل کاغذات جمع کرواکے ڈپلیکیٹ دستاویزات کے لئے درخواست دے سکتے ہیں:۔

  • حلف نامہ اور ڈکلریشن برائے ڈپلیکیٹ پالیسی دستاویزات کا اجراء
  • تلافی بانڈ برائے ڈپلیکیٹ پالیسی دستاویزات کا اجراء مع

پروسیسنگ فیس اورلاگو اسٹامپ ڈیوٹی چارجز ۔
ہمارا  مشورہ ہے کہ مطلوبہ تفصیل کے لئے اپنے سروس پرسن (اپنی متعلقہ برانچ کے) یا ہماری کسٹمر سروس ٹیم سے رابطہ کریں۔مطلوبہ کاغذات باقاعدہ مکمل کرکے اس پتے پر بھیجیں:
کسٹمرز ایکسپیرینس ڈپارٹمنٹ  –  ہیڈ آفس
جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ،
74/1-A ۔ لالہ زار، ایم۔ٹی۔ خان روڈ،
کراچی 74000 ، پاکستان
ٹیلی فون: 021 – 35205095
فیکس: 021 – 35610959
ای میل:   info@jubileelife.com

اپنی پالیسی کی تفصیلات کو اپ ڈیٹ رکھیں
ٓآپ پالیسی کی مدت کے دوران میں کسی بھی وقت اپنی ذاتی یا پالیسی سے متعلق تفصیلات تبدیل کرسکتے ہیں:
آپ کی ذاتی تفصیلات
نام

  • انڈورسمنٹ ریکویسٹ فارم(ERF)  یا تبدیلی کے لئے آپ کی درخواست (اپنا نام انگریزی میں تحریر کریں جیسے آپ ہجے کرتے ہیں، مگر ہجے اس سے مختلف نہ ہوں جو آپ کی تعلیمی اور دفتری دستاویزات میں ہیں)۔
  • کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ/نادرا کے رجسٹریشن سر ٹیفیکیٹ (۱۸ سال سے کم عمر کے بچوں کیلئے)کی تصدیق شدہ کاپیاں۔
    نام کی تبدیلی کیلئے برائے مہربانی درج ذیل دستاویزات مکمل کرکے ، دستخط کریں اور جمع کرائیں:
  • انڈورسمنٹ ریکویسٹ فارم (ERF)  یاتبدیلی کے لئے آپ کی درخواست
  • کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ/نادرا کے رجسٹریشن سر ٹیفیکیٹ (۱۸ سال سے کم عمر کے بچوں کیلئے)کی تصدیق شدہ کاپیاں۔ جس میں تبدیل شدہ نام درج ہو۔
  • 50روپے مالیت کے نان جوڈیشیل اسٹیمپ پیپرپر حلف ،جو نوٹری پبلک یا فرسٹ کلاس مجسٹریٹ سے باقاعدہ تصدیق شدہ ہو، جس  میں تصدیق کی گئی ہو کہ نام کی تبدیلی قوانین کی شرائط کے مطابق کی گئی ہے۔
  • اخبار کا تراشہ جس میں آپ کے نام کی تبدیلی کا اشتہارہو۔

تاریخ پیدائش
آپ کو تاریخ پیدائش میں تصحیح یا تبدیلی کے ساتھ اپنا پالیسی ریکارڈ جلد از جلد اپ ڈیٹ کرانا چاہیے، یعنی اس شخص کی تاریخ پیدائش جس کوپالیسی کا کوئی بھی فائدہ حاصل ہو۔فائدہ حاصل کرنے والے کی تاریخ پیدائش اور سرپرست(جس کا تقرر ۱۸ سال سے کم عمر کے بچے کیلئے کیا گیا ہو) کی تاریخ پیدائش ۔زندگی کے بیمہ دار کی تاریخ پیدائش میں تبدیلی یا تصحیح کے لئے خدشات کی دوبارہ جانچ اور پریمئیم کی دوبارہ شرح کا تعین کیا جاسکتا ہے۔
تاریخ پیدائش میں تبدیلی یا تصحیح کیلئے برائے مہربانی درج ذیل دستاویزات مکمل کرکے جمع کرائیں:

  • انڈورسمنٹ ریکویسٹ فارم (ERF)  یاتبدیلی کے لئے آپ کی درخواست
  • بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن سر ٹیفیکیٹ(میٹریکولیشن سر ٹیفیکیٹ) کی تصدیق شدہ کاپی
  • کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ/نادرا کے رجسٹریشنسر ٹیفیکیٹ (۱۸ سال سے کم عمر کے بچوں کیلئے)کی تصدیق شدہ کاپیاں

کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر(سی این آئی سی)
آپ کواپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈمیں تصحیح یا تبدیلی کے ساتھ اپنا پالیسی ریکارڈ جلد از جلد اپ ڈیٹ کرانا چاہیے، اس شخص کا   کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈجس کوپالیسی کا کوئی بھی فائدہ حاصل ہو۔فائدہ حاصل کرنے والے کا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈاور سرپرست (جس کا تقرر ۱۸ سال سے کم عمر کے بچے کیلئے کیا گیا ہوجس کوپالیسی کا کوئی بھی فائدہ حاصل ہو)کا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ ۔
کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈکے اپ ڈیٹ کروانے کیلئے برائے مہربانی درج ذیل دستاویز فراہم کریں:۔

  • سی این آئی سی کی ایک تصدیق شدہ کاپی

رابطے کی تفصیلات
اپنے خط و کتابت کے پتے، ای میل ایڈریس،ٹیلی فون نمبر، موبائل فون نمبراور دیگر رابطے کے حوالے میں تبدیلی کی صورت میں فوری طور پر اپنا پالیسی ریکارڈ اپ ڈیٹ کروائیں۔
رابطے کی تفصیلات میں تبدیلی یا تصحیح کروانے کیلئے برائے مہربانی درج ذیل دستاویزات فراہم کریں:

  • انڈورسمنٹ ریکویسٹ فارم(ERF)  یا تبدیلی کے لئے آپ کی درخواست

نوٹ

  • برائے مہربانی اس بات کا اطمینان کرلیں کہ تمام دستاویزات اور فارم پر آپ کے وہی دستخط ہیں جو پالیسی کے اصل تجویز فارم پر ہیں۔
  • برائے مہربانی مطلوبہ دستاویزات (جہاں ضرورت ہو)کی کاپیاں کسی گزیٹڈ گورنمنٹ عہدے دار یا ہماری کمپنی کے کسی سینئر آفیسر    (اسسٹنٹ برانچ منیجر یا اس سے اوپر) سے تصدیق شدہ ہوں۔ دستاویزات کی اصل کاپیاں معائنہ کیلئے طلب کی جاسکتی ہیں۔
  • اصل دستاویزات اور فارم (ہارڈ کاپیاں)جو مناسب طور پر مکمل شدہ ہوں اور ان پر اپنے اور گواہوں کے دستخط ہوں، درج ذیل پتہ پر ارسال کی جائیں:

کسٹمر ایکسپیرینس ڈپارٹمنٹ، ہیڈ آفس ،
جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ
74/1-A ۔ لالہ زار، ایم۔ٹی۔ خان روڈ،
کراچی 74000 ، پاکستان
ٹیلی فون:021 – 35205095
فیکس: 021 – 35610959
ای میل: info@jubileelife.com

  • باقاعدہ مکمل شدہ دستاویزات موصول ہونے پر آپ کی جانب سے درخواست کردہ تبدیلیاں/تصحیح آپ کے پالیسی ریکارڈ میں شامل کرلی جائیں گی اوراس کی رسید عمومی شرائط کے انڈورسمنٹ یا خط کی صورت میں، جو بھی صورتحال ہو، بذریعہ کورئیر آپ کوبھیج دی جائے گی ۔

پالیسی کے فوائد اور ویلیوز میں تبدیلی

پالیسی کے ہر پورے ہونے والے سال پر (جو پالیسی کے آغاز کی تاریخ سے ہوگا)آپ اپنی پالیسی میں درج ذیل فوائد اور ویلیو ز میں تبدیلی یا اصلاح کراسکتے ہیں۔

  • ضمنی فوائد(رائڈر) کو شامل کرنا یا ان کو نکال دینا۔
  • انشورنس کی رقم اور /یا رائڈر ویلیوز میں اضافہ/کمی
  • پریمئیم کی رقم میں اضافہ/کمی
  • پریمئیم کی ادائیگی کے طرز میں تبدیلی (ادائیگی کا تواتر)(سالانہ، ششماہی، سہ ماہی ، ماہانہ)
  • نان انڈیکس ویلیو سے انڈیکس ویلیو میں یا اس کے برخلاف تبدیلی (جزوی انڈیکسیشن کی بھی اجازت ہے)

مرحلہ 1
پالیسی کے فوائد اور اقدار میں تبدیلی میں مدد کیلئے بہتر ہے کہ آپ اپنے سروس پرسن سے مشورہ کرلیں۔(اس کا نام تجدید کے خط کی نچلی طرف سیدھے ہاتھ پردرج ہے)۔
اس کیلئے درج ذیل مطلوبہ دستاویزات مکمل کرکے جمع کرانی ہوں گی۔برائے مہربانی اس بات کا اطمینان کرلیں کہ تمام دستاویزات اور فارم پر آپ کے وہی دستخط ہیں جو آپ کی پالیسی کے اصل ذاتی تجویز کے فارم پر ہیں۔

  • انڈورسمنٹ ریکوئسٹ فارم (ERF)
  • صحت اور پیشہ کا ڈکلریشن فارم (DHO)
  • انڈورسمنٹ کا دوبارہ تیارکردہ نقشہ
  • اصل پالیسی دستاویزات۔

کوئی بھی تبدیلی اس وقت شامل کی جائے گی جب پالیسی موثر ہو  اور تمام پریمئیم ادا شدہ ہوں۔ نیز یہ تبدیلی  جوبلی لائف انشورنس کیجانب سے خدشات کے بارے میں دوبارہ تحریر (دوبارہ جانچ) سے مشروط ہے۔تبدیل شدہ خدشات کی دوبارہ جانچ کیلئے طبی ٹیسٹ اور رپورٹس طلب کی جاسکتی ہیں۔
اگر پالیسی ایک سال سے زیادہ کی مدت سے غیر موثر ہے تو بحالی کا فارم (RF)مکمل کرکے جمع کرانا ہوگا۔

2 مرحلہ

  • اصل دستاویزات اور فارم (ہارڈ کاپیاں)جو باقاعدہ مکمل شدہ ہوں اور ان پر اپنے اور گواہوں کے دستخط ہوں،اس پتہ پر بھیجی جائیں۔

کسٹمر ایکسپیرینس  ڈپارٹمنٹ، ہیڈ آفس
جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ
74/1-A ۔ لالہ زار، ایم۔ٹی۔ خان روڈ،
کراچی 74000 ، پاکستان
ٹیلی فون: 021 – 35205095
فیکس: 021 – 35610959
ای میل:   info@jubileelife.com

مرحلہ 3
ایک مرتبہ تمام مطلوبہ دستاویزات کمپنی کے اطمینان کے مطابق مکمل ہوگئیں تو کمپنی آپ کی انڈورسمنٹ کی درخواست پر غور کرے گی اور منظوری کی صورت میں پالیسی کے فوائد اور اقدارمیں تبدیلی کردی جائے گی اور عام پالیسی شرائط کا انڈورسمنٹ جاری کردیا جائے گاجو آپ کے ڈاک کے پتہ پر کورئیر /رجسٹرڈ میل کے ذریعہ بھیج دیا جائے گا۔

مرحلہ 4
تجدید کا رسیدی خط،فائنل رسید اور پالیسی کی یونٹ رپورٹ(صرف یونٹ منسلک پالیسیوں کیلئے) آپ کو ایک ہفتہ بعد بذریعہ کورئیر بھجوادی جائیں گی۔

فائدہ حاصل کرنے والے شخص/پالیسی کے تحت نامزد کردہ سرپرست میںتبدیلی

اگر آپ اپنے مقررکردہ/پالیسی کے تحت نامزد کردہ فرد بطور سرپرست میں تبدیلی کرنا چاہتے ہیں تو درج ذیل کے مطابق عمل کریں:

  • نامزدگی میں تبدیلی کا انڈورسمنٹ فارم (ECN)
  • انڈورسمنٹ ریکوئسٹ فارم (ERF) یا فائدہ حاصل کرنے والے یا سرپرست میں تبدیلی کیلئے آپ کی درخواست
  • نامزد کردہ فرد کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ/نادرا کے رجسٹریشن سر ٹیفیکیٹ (۱۸ سال سے کم عمر کے بچوں کیلئے)کی تصدیق شدہ کاپیاں    (اگر نامزد کردہ فرد کم عمر (۱۸ سال سے کم) ہے، تو ایک سرپرست (۱۸ سال سے زیادہ ) بھی مقررکیا جائے۔)
  • لائف انشورنس پالیسیوں میں فائدہ حاصل کرنے والوں اور سرپرست کے تقرر سے متعلق ضابطوں کیلئے انشورنس آرڈیننس (XXXIX)2000 کے پارٹ X(سیکشن   72,71 اور73)سے رجوع کریں۔

نوٹ

  • برائے مہربانی اس بات کا اطمینان کرلیں کہ تمام دستاویزات اور فارم پر آپ کے وہی دستخط ہیں جو آپ کی پالیسی کے اصل ذاتی تجویز کے فارم پر ہیں۔
  • برائے مہربانی مطلوبہ دستاویزات (جہاں ضرورت ہو)کی کاپیاں کسی   گزیٹڈ گورنمنٹ عہدے دار یا ہماری کمپنی کے کسی سینئر آفیسر    (اسسٹنٹ برانچ منیجر یا اس سے اوپر) سے تصدیق شدہ ہوں۔ دستاویزات کی اصل کاپیاں معائنہ کیلئے طلب کی جاسکتی ہیں۔
  • اصل دستاویزات اور فارم (ہارڈ کاپیاں)جو مناسب طور پر مکمل شدہ ہوں اور ان پر اپنے اور گواہوں کے دستخط ہوں، اس پتہ پر بھیجیں:

کسٹمر ایکسپیرینس ڈپارٹمنٹ، ہیڈ آفس ،
جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ
74/1-A ۔ لالہ زار، ایم۔ٹی۔ خان روڈ،
کراچی 74000 ، پاکستان
ٹیلی فون: 021 – 35205095
فیکس: 021 – 35610959
ای میل:   info@jubileelife.com

باقاعدہ مکمل شدہ دستاویزات موصول ہونے پر آپ کی جانب سے درخواست کردہ نامزدگی میں تبدیلی آپ کے پالیسی ریکارڈ میں شامل کرلی جائے گی اور بذریعہ کورئیر آپ کواس کی رسید بھیج دی جائے گی۔

پالیسی کی تفویض اور منتقلی
آپ قرض کی ادائیگی کیلئے (پالیسی کی رقم کو رہن کرکے)یا بطور گروی(پالیسی کی نقد ویلیو رہن کرکے)یا کسی اور مقصد کیلئے جو آپ کیلئے ضروری ہو،اپنی پالیسی کسی دوسرے فرد یا ادار ے کو تفویض/منتقل کرسکتے ہیں۔
اپنی پالیسی کسی دوسرے فرد یا ادار ے کو تفویض/منتقل کیلئے درج ذیل دستاویزات مکمل کرکے جمع کرانی ہوں گی:

  • اصل پالیسی دستاویزات (برائے مہربانی اپنی پالیسی دستاویزات کوہمیشہ انتہائی حفاظت سے رکھیں)
  • تفویض کیلئے انڈورسمنٹ کا فارم (EAF)
  • انڈورسمنٹ ریکوئسٹ فارم (ERF)یا پالیسی کی تفویض/منتقلی کیلئے آپ کی تحریری درخواست
  • تفویض کنندہ(آپ) اور جس کو تفویض کی جارہی ہے، دونوں کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ کاپیاں
  • اگر تفویض کئے جانے والا کوئی ادارہ/کارپوریٹ اکائی ہے توبرائے مہربانی تفویض پر مبنی معاہدے کی کاپی فراہم کی جائے      ایک مرتبہ پالیسی تفویض ہوجانے کے بعد اس پر آپ کے حقوق(تفویض کی متفقہ شرائط کی حد تک)بحیثیت پالیسی مالک اور آپ کے فائدہ حاصل کرنے والے /پالیسی کے سرپرست کے لئے منسوخ رہیں گے جس وقت تک پالیسی واپس آپ کو تفویض نہ ہوجائے۔

لائف انشورنس پالیسیوں میں فائدہ حاصل کرنے والوں اور سرپرست کے تقرر سے متعلق ضابطوں کیلئے انشورنس آرڈیننس (XXXIX)2000 کے پارٹX(سیکشن   72,71 اور73)رجوع کریں۔

نوٹ

  • برائے مہربانی اس بات کا اطمینان کرلیں کہ تمام دستاویزات اور فارم پر آپ کے وہی دستخط ہیں جو آپ کی پالیسی کے اصل ذاتی تجویز کے فارم پر ہیں۔
  • برائے مہربانی مطلوبہ دستاویزات (جہاں ضرورت ہو)کی کاپیاں کسی گزیٹڈ گورنمنٹ عہدے دار یا ہماری کمپنی کے کسی سینئر آفیسر    (اسسٹنٹ برانچ منیجر یا اس سے اوپر) سے تصدیق شدہ ہوں۔ دستاویزات کی اصل کاپیاں معائنہ کیلئے طلب کی جاسکتی ہیں۔
  • اصل دستاویزات اور فارم (ہارڈ کاپیاں)جو مناسب طور پر مکمل شدہ ہوں اور ان پر اپنے اور گواہوں کے دستخط ہوں، درج ذیل پتہ پر بھیجی جائیں:
  • کسٹمر ایکسپیرینس ڈپارٹمنٹ، ہیڈ آفس ،
    جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ
    74/1-A ۔ لالہ زار، ایم۔ٹی۔ خان روڈ،
    کراچی 74000 ، پاکستان
    ٹیلی فون: 021 – 35205095
    فیکس: 021 – 35610959
    ای میل:   info@jubileelife.com
  • باقاعدہ مکمل شدہ دستاویزات موصول ہونے پر آپ کی جانب سے درخواست کردہ نامزدگی میں تبدیلی آپ کے پالیسی ریکارڈ میں شامل کرلی جائے گی اور بذریعہ کورئیر آپ کواس کی رسید بھیج دی جائے گی ۔

اپنی پالیسی بحال کروائیں

پالیسی بحال کرانے کا مطلب ہے کہ پالیسی کے تمام فوائد اور ویلیوبھی بحال ہوںجوتجدید کیلئے پریمئیم کی عدم ادائیگی کے سبب یا عدم ضبطی کے تحت یا پالیسی کی عمومی شرائط کے اداشدہ پرووژن کے لاگو ہونے پر ختم ہوگئے تھے۔ پریمئیم کی ادائیگی کیلئے 30(تیس دن) کی رعایت دی جاتی ہے یعنی اگر آپ پریمئیم کی ادائیگی کی آخری تاریخ سے 30دن کے اندر اپنے واجب الادا پریمئیم کی ادائیگی کردیتے ہیں تو آپ کی پالیسی بغیر کسی اضافی شرائط یا جرمانہ کے بحال ہوجائیگی۔تاہم اگر آپ اس رعایتی مدت کے 30  دن گزرجانے پر اپنے پریمئیم کی ادائیگی کرتے ہیں تو آپ کو درج ذیل اقدامات کرنے ہوں گے:

مرحلہ 1
صحت اور پیشہ کا ڈکلریشن (DHO)کی درخواست مکمل کریں۔اگر پریمئیم کی ادائیگی مقررہ تاریخ سے 90دن کی مدت کے بعد کی گئی ہے تو صحت اور پیشہ کے ڈکلریشن (DHO)کے علاوہ موجودہ لاگو بحالی فیس بھی وصول/منہا کی جائے گی۔

مرحلہ 2 
آپ کو متعلقہ دستاویزات کے ساتھ مکمل تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔

مرحلہ: 3 
اس فارم پر بیمہ شدہ شخص اور پالیسی ہولڈر کے دستخط ہونے چاہئیں، اگر پالیسی ہولڈر لائف انشورڈ شخص کے علاوہ کوئی اور ہے۔

مرحلہ:  4
اصل DHOفارم(ہارڈ کاپی)مکمل کرکے،اپنے اور گواہوں کے دستخط کے ساتھ پریمئیم  کے چیک منسلک کرکے(لیٹ فیس یا بغیر لیٹ فیس کے، جیسا لاگوہو)اس پتہ پرلازمی بھیجیں:
کسٹمرز ایکسپرینس ڈپارٹمنٹ  –  ہیڈ آفس
جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ،
74/1-A ۔ لالہ زار، ایم۔ٹی۔ خان روڈ،
کراچی 74000 ، پاکستان
ٹیلی فون: 021 – 35205095
فیکس: 021 – 35610959
ای میل:   info@jubileelife.com

مرحلہ:5
ٓپ کی صحت اور پیشہ مقررہ معیار کے مطابق ہوا توپالیسی کی تجدید ہوجائے گی اور تقریباًایک ہفتے کے بعد تجدید کا رسیدی خط، فائنل رسید اور پالیسی کی یونٹ رپورٹ(صرف یونٹ سے منسلک پالیسیوں کیلئے ) آپ کو بذریعہ کورئیر بھیج دی جائیں گی۔

نوٹ:

  • براہِ کرم اطمینان کر لیں کہDHO  فارم پر آپ نے جو دستخط کئے ہیں وہ آپ کی پالیسی کے اصل پروپوزل فارم پر کئے گئے دستخط  کے مطابق ہیں۔
  • براہ کرم نوٹ فرما لیں ہم صرف انہی پالیسیوںکی تجدید کرسکتے ہیں جن کے سالانہ پریمئیم  کی معیادتین سال سے زائد نہ ہو۔اگر سالانہ پریمئیم  کی معیاد ایک سال سے زیادہ ہو تو براہ کرم بحالی فارم(RF)پر کرکے جمع کرائیں(DHOاوربحالی فیس علیحدہ ہے)۔

اپنی پالیسی ختم کرنا

پالیسی کے دوسال مکمل ہونے کے بعد(اگر دو سال کا مکمل پریمئیم  ادا ہوچکا ہے)آپ اپنی پالیسی ختم کرا سکتے ہیں۔ ختم کرانے کی صورت میںسرنڈر ویلیو( پالیسی کے یونٹ اکاؤنٹ میں دستیاب نقدویلیو)سرنڈر چارجز(اگر کوئی ہو) منہا کرکے ادا کردی جائے گی۔تاہم ابتدائی سالوں میں پالیسی ختم کرانے سے کم نقد ویلیو حاصل ہوگی۔

کسی بھی وجوہات کی بنا پر اگر آپ نے اپنی پالیسی ختم کرانے کا ارادہ کرلیا ہے تو اس کیلئے آ پ کو کیا کرنا ہوگا

مرحلہ 1
درج ذیل کاغذات پر کریں اورجمع کرادیں:۔

  • سرنڈر فارم کے لئے درخواست  ۔ مکمل اورپالیسی کے مالک سے دستخط شدہ
  • پالیسی کے مالک کا بینک اکاؤنٹ نمبرمع بینک کا نام اور برانچ(متعلقہ بینک سے باقاعدہ تصدیق شدہ)
  • کمپیوٹرائزڈقومی شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ نقل
  • زکٰوۃ سے استثنیٰ کا ڈکلریشن فارم
  • کنزرویشن اٹمپٹ فارم(ان پالیسیوں کیلئے جو کہ ہمارے سیلز کے نمائندہ سے خریدی گئی ہو )
  • اصل پالیسی دستاویزات

نوٹ:
اصل پالیسی دستاویزات گم ہوجانے کی صورت میں برائے مہربانی پالیسی دستاویزات کے گم ہونے کا ضمانتی بانڈ فراہم کریں۔

مرحلہ 2:
درج ذیل کاغذات پر کریں اورجمع کرادیں:۔

  • سرنڈر فارم کے لئے درخواست  ۔ مکمل اورپالیسی کے مالک سے دستخط شدہ
  • پالیسی کے مالک کا بینک اکاؤنٹ نمبرمع بینک کا نام اور برانچ(متعلقہ بینک سے باقاعدہ تصدیق شدہ)
  • کمپیوٹرائزڈقومی شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ نقل
  • زکٰوۃ سے استثنیٰ کا ڈکلریشن فارم
  • کنزرویشن اٹمپٹ فارم(ان پالیسیوں کیلئے جو کہ ہمارے سیلز کے نمائندہ سے خریدی گئی ہو )
  • اصل پالیسی دستاویزات

نوٹ:
اصل پالیسی دستاویزات گم ہوجانے کی صورت میں برائے مہربانی پالیسی دستاویزات کے گم ہونے کا ضمانتی بانڈ فراہم کریں۔

مرحلہ :3     ایک مرتبہ تمام مطلوبہ دستاویزات کمپنی کے اطمینان کے مطابق مکمل ہوگئیں تو کمپنی آپ کی پالیسی ختم کرنے کی درخواست پر کارروائی کرے گی اورسرنڈرویلیو کا چیک آپ کی متعلقہ برانچ کو بھیج دیا جائے گا جہاں سے آپ یہ چیک وصول کرسکتے ہیں۔