بینک الفلاح لمیٹڈ

بینک الفلاح لمیٹڈ اپنی 60 4 سے زائد شاخوںکے ساتھ پاکستان کے صفِ اوّل کے بینکوں میں سے ہے۔ ابو ظہبی گروپ کی بینکنگ اور اپنی قیادت کے وژن کی بدولت بینک نے وسیع پراڈکٹس اور سروسز کے ساتھ ترقیاتی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کی ہے۔

کوہسار پلان

زندگی اہداف کے حصول کا نام ہے چاہے وہ ایک خوبصورت گھر کی خواہش ہو، بچوں کی تعلیم ہو یا اپنے خاندان کے ساتھ چھٹیاں گزارنا۔

جوبلی لائف کوہسار پلان آپ کو سکون فراہم کرتا ہے کیونکہ یہ پلان خاص طور سے آپ کو بیمہ ء زندگی، ہیلتھ انشورنس جیسی ضروریات کے ساتھ آپ کی اس پلان میں کی گئی سرمایہ کاریبچت پر بہترین منافع دینے کے لئے ترتیب دیا گیا ہے۔

تو آج ہی فیصلہ کریں اورپلان خریدیں۔ ہم آپ کو آپکے اہداف حاصل کرنے میں مدد کریں گے۔

مزید معلومات تک رسائی کیلئے۔

بروشر (انگریزی)بروشر (اردو)JUBILEE MEDIPAL

راحت پلان

ہر کامیابی کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے۔

آپ کا تعلق زندگی کے کسی بھی شعبے سے ہو چاہے آپ ایک بزنس ویمن ہوں ، بیٹی ہوں یا ماں، ہم آپکی تمام ضروریات کو سمجھتے ہیں اور آپکے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسی لئے ہم خاص طور سے آپکے لئے ترتیب دیا گیا راحت پلان پیش کرتے ہیں۔ یہ انشورنس پلان خاص طور سے آپکی ضروریات کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ پلان آپکو اپنے اور اپنے پیاروں کے لئے سرمایہ کاری کرنے اور اُن کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے میں مدد کرتا ہے۔

مزید معلومات تک رسائی کیلئے۔

بروشر (انگریزی)

رہنما پلان

مستقبل کے لئے منصوبہ بندی کرنا کبھی بھی قبل از وقت نہیں ہوتا کیو نکہ یہ بات کوئی نہیں جانتا کہ مستقبل میں اس کے لئے کیا موجود ہے۔ آپکو مستقبل میں کوئی بھی غیر یقینی صورتحال در پیش ہو، رہنما پلان آپکی ہر ضرورت کو پورا کر سکتا ہے۔

مزید معلومات تک رسائی کیلئے۔

بروشر (انگریزی)

SAHARA

ریٹائرمنٹ ایک ایسا مرحلہ ہے جس میں آپ اپنی خواہشات پوری کرنا چاہتے ہیں اور اپنے پیاروں کے ساتھ ایک پرسکون اور بے فکری کی زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔ تاہم ایسا بھی ہوتا ہے کہ آمدنی کے کم ہونے اور اخراجات کے زیادہ ہونے کے باعث یہ وقت مالی پریشانی کا بھی پیش خیمہ ہو۔

جوبلی لائف کا Sahara Plan آپ کو ریٹائرمنٹ کے وقت میں پرلطف زندگی گزارنے کیلئے باسہولت بچت کا موقع دیتا ہے۔ Sahara Plan یونٹ سے جڑا خود مختاری فراہم کرنے والا پلان ہے جو آپ کو ریٹائرمنٹ کے وقت کیلئے مالی تحفظ فراہم کرتا ہے جس سے ریٹائرمنٹ کے بعد آپ کو باقاعدہ پنشن حاصل ہوتی رہتی ہے۔

مزید معلومات تک رسائی کیلئے۔

بروشر (انگریزی)

RIDA

لڑکی کی پیدائش ہماری زندگی میں بڑی خوشی اور شادمانی کا باعث ہوتی ہے۔لیکن اس خوشی اور مسرت کے ساتھ ساتھ ہم پر ذمہ داریاں بھی عائد ہوجاتی ہیں۔اسے نہ صرف آپ کی توجہ اور پیار کی ضرورت ہوتی ہے بلکہ ایک منظم مالی حکمت عملی کے ذریعے اس کو تحفظ بھی دینا لازمی ہے۔بظاہر ایسا لگتا ہے کہ ابھی اس کے بارے میں سوچنے کیلئے بہت وقت ہے اور اسکی کالج کی تعلیم یا شادی کیلئے ابھی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔لیکن غور کریں تو یہی بہترین وقت ہے کہ اس کے مستقبل کے لئے بچت کا آغاز کیا جائے۔سوچئے کہ اگر آپ جتنی جلدی بچت شروع کردیتے ہیں تو پیاری بیٹی کے مستقبل کی ضرورت تک کتنی زیادہ بچت ہوسکتی ہے۔

جوبلی لائف کا Rida Planآپ کو اپنی پیاری بیٹی کی شادی ،شایان شان طریقے سے کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے ا ور اس کے ساتھ ساتھ آپ اپنے پیاروں کو مالی تحفظ بھی دے سکتے ہیں جو آپ کے نہ ہونے پر بھی ان کوحاصل رہتا ہے۔یہ ایک ایسی لائف انشورنس پروڈکٹ ہے جوخاص طور پر تشکیل دی گئی ہے جس سے آپ اپنے پیاروں کے درمیان موجود نہ رہنے کے باوجود ان کو تحفظ کے ساتھ ساتھ مالی آسودگی بھی فراہم کر سکتے ہیں۔

مزید معلومات تک رسائی کیلئے۔

بروشر (انگریزی)

ROSHNI

والدین کی حیثیت سے ہم اپنی بساط سے بڑھ کر اپنے بچوںکی ہر ضرورت اور ہر خوشی پوری کرنا چاہتے ہیں۔ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم ان کی زندگی کو بہتربنائیں، اچھی تعلیم دلائیں اور دھوم دھام سے ان کی شادی رچائیں۔

جوبلی لائف کا روشنی پلان آپ کے بچوں کو بہتر تعلیم کاموقع دیتا ہے اور آپ کے پیاروں کوآپ کے نہ ہونے پربھی مالی تحفظ کی یقین دہانی کراتا ہے۔یہ ایک ایسی لائف انشورنس پراڈکٹ ہے جو بچت کاذریعہ بھی ہے جس سے آپ کے بچوں کا تعلیمی مستقبل روشن رہتا ہے۔

مزید معلومات تک رسائی کیلئے۔

بروشر (انگریزی)

ہمارے انشورنس ماہرین سے رابطہ کریں۔

پلانز کو حتمی شکل دینے سے پہلے یا ہماری سروسز کے بارے میں معلومات کے لئے ہمارے انشورنس ماہرین سے رابطہ کریں۔ ہمارا عملہ آپ کی رہنمائی کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

  • This field is for validation purposes and should be left unchanged.