الائیڈ بینک لمیٹڈ
الائیڈ بینک لمیٹڈ پاکستان میں قائم ہونے والا پہلا بینک ہے۔ 70 سال سے زائد تجربہ کے ساتھ بینک نے مضبوط ایکوِٹی، اثاثے اور ڈپازٹس کی بنیاد دکھی۔ 1100سے زائد آن لائن شاخوں کے وسیع تر نیٹ ورک کے ساتھ بینک اپنی ٹیکنالوجی پسند پراڈکٹس کے ذریعے اپنے صارفین کو سہولیات فراہم کر رہا ہے۔
الائیڈ بینک اپنے کسٹمرز کی بچت اور تحفظ کی ضروریات پوری کرنے کے لئے جوبلی لائف کے اشتراک سے خاص طور پر ڈیزائن کی گئی پراڈکٹس پیش کرتا ہے۔

آسان زندگی
اس ریٹائرمنٹ پلان کے ساتھ آپ اپنے معیار ِزندگی پر سمجھوتہ کئے بغیر اپنی زندگی فخر اور وقار کے ساتھ گزار سکتے ہیں وہ بھی اس وقت جب آپکی آمدنی بلند ہوتے مصارفِ زندگی کی نزر ہونے لگتی ہے۔ یہ پلان نہ صرف آپکو متواتر آمدنی فراہم کرتا ہے بلکہ ناگہانی موت جیسے اچانک رونما ہونے والے حالات کی صورت میں تحفظ فراہم کرتا ہے۔
الائیڈ بینک لمیٹڈ ، جوبلی لائف کے اشتراک سے آسان زندگی پلان پیش کرتا ہے تا کہ گزرتے وقت کے ساتھ درست تحفظ کے معیار اور سرمایہ کاری کے مناسب توازن کے ساتھ مستقبل رہے آپکی گرفت میں۔
مزید معلومات تک رسائی کیلئے۔

وراثت پلان
بحیثیت والدین اپنے بچوں کے مستقبل کی بہترین دیکھ بھال ہمارا فریضہ ہے۔ اُنکے خوابوں کی تعبیر اور انہیں ناگہانی صورتحال سے بچا کر آپ ایک پُر سکون زندگی گزار سکتے ہیں اور اُن کی خواہشات کے مطابق اُن کی شادی اور تعلیم پوری کروا سکتے ہیں۔
الائیڈ بینک جوبلی لائف کے اشتراک سے پیش کرتا ہے وراثت پلان، جو آپ کو بیمہ ء زندگی کے تحفظ کے ساتھ آپ کی سرمایہ کاری پر عمدہ منافع بھی فراہم کرتا ہے۔