سیونگ اور پروٹیکشن پلان
زندگی میں اکثر ہم اپنی فیملی کو اور اپنے پیاروں کواچھی سے اچھی چیز اورر اچھے سے اچھامقام دینے میں کوشاں رہتے ہیں اور اس بارے میں کبھی نہیں سوچتے کہ اگران پر اچانک کوئی مشکل وقت آپڑے تو کیا ہوگا۔خدانخواستہ آپ کوکچھ ہوجائے تو ان کو کتنی مالی مشکلات کا سامنا ہوگا۔ہمارا لائف انشورنس اینڈ پروٹیکشن پلان ایسی کسی اچانک صورت حال میں آپ کے پیاروں کو مالی مشکلات کا شکار ہونے سے محفوظ رکھتا ہے

Secure Life Plan
زندگی کے بارے میں اک بات یقینی طور پر کہی جاسکتی ہے کہ کچھ بھی یقینی نہیں ہے۔اگرچہ ہم ہمیشہ اچھے حالات کی امیدیں رکھتے ہیں لیکن ہمیں برے حالات کیلئے بھی تیاری کرنی چاہئیے۔اس کیلئے ہمارا Secure Life Planبہترین مددگار ہے جوآپ کو ضرورت کے وقت مالی تحفظ فراہم کرتاہے۔ہمیں فخر ہے کہ ہمارا سیکیورلائف پلان مارکیٹ میں واحدانشورنس پلان ہے جس میں آپ کو اپنی ضروریات کے مطابق انشورنس کوریج کا انتخاب کرنے کی گنجائش موجود ہے۔اس پلان کے تحت نہ صرف خدانخواستہ آپ کو کچھ ہوجانے کی صورت میں آپ کی فیملی کو مالی تحفظ ملتا ہے بلکہ اسے ایک نہایت فائدہ مندانوسٹمنٹ پلان میں بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے جو آپ کی مالی ضروریات پوری کرنے کے کام آئے۔ہم جانتے ہیں کہ زندگی کے بار ے میں کچھ بھی یقینی طور پر نہیں کہا جاسکتااور ا س میں مسلسل تبدیلیاں آتی رہتی ہیں۔ا سی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے یہ پلان تیار کیاہے کہ آپ کی ضروریات بھی بدلتی رہتی ہیں۔زندگی میں جب بھی آپ کو کسی مشکل کاسامنا ہو تو
Secure Life Planآپ کو اور آپ کے پیاروں کو تحفظ فراہم کرے گا۔
مزید معلومات تک رسائی کیلئے۔

Cardiac Savings Plan
کسی بھی فیملی ممبر کے بارے میں اچانک دل کی تکلیف کی خبر نہ صرف جذباتی بلکہ مالی پریشانی کا سبب ہوتی ہے کیونکہ ایسی بیماری کی تشخیص اور علاج کے اخراجات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔معاشرے میں جب افراطِ زر کی وجہ سے دوسری ضروریات کے ساتھ علاج معالجہ بھی مہنگا ہو تو دل کی بیماری کی صوررت میں فیملی ذہنی پریشانی اور مالی فکر مندی کا شکار ہوجاتی ہے۔پھر اگر اس بیماری کی تشخیص اور علاج میں کافی رقم خرچ ہوجائے تودیگر ضروریات کیلئے بھی مالی مشکلات پیش آنے لگتی ہیں۔اسی بناء پر جوبلی لائف انشورنس نے کارڈئیک سیونگز پلان متعارف کروایا ہے۔یہ ایک منفرد لائف انشورنس اینڈ سیونگز پلان ہے جو خاص طور پر ان افراد کیلئے تیار کیا گیا ہے جو بچت کے ذریعے اپنی فیملی کی مستقبل کی ضروریات اور آئندہ پیش آنے والی کسی غیر متوقع صورت حال کے لئے ان کوانشورنس کے ذریعے مالی تحفظ دینے کے خواہشمندہوں۔ ان فوائد کے علاوہ
Cardiac Savings Planآپ کو کارڈئیک فنانشل اسسٹنس کااضافی فائدہ بھی دیتا ہے جس کے تحت دل کی بیماری کے علاج کے اخراجات کیلئے کسٹمر ایک ملین روپے (۱۰ لاکھ روپے) تک کی رقم حاصل کرسکتا ہے۔کارڈئیک فنانشل اسسٹنس کا یہ فائدہ اس پلان کے ذریعے حاصل ہونے والے سیونگ اینڈ انشورنس کے تحفظ کے علاوہ ہے۔
مزید معلومات تک رسائی کیلئے۔

SECURE LOAN PROTECTION PLAN
قرضہ دودھاری تلوار کی طرح ہوتا ہے اور بعض اوقات قرض دار کی بے وقت موت یا غیر متوقع طور پرشدید زخمی ہونے کی وجہ سے خاندان پر اس قرضے کی اقساط کا بوجھ ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کردیتا ہے۔اگر دوسرے کئی لوگوں کی طرح آپ پر بھی کوئی واجب الادا قرضہ یا رہن کی رقم کی ادائیگی کا معاملہ ہے اور آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے زیرِ کفالت افراد پر یہ مالی بوجھ نہ آپڑے تو Secure Loan Protection Planآپ کی ضرورت ہے جو خدانخواستہ آپ کی وفات کی صورت میں آپ کے واجب الادا قرضہ یا رہن کی رقم کی ادائیگی میں مدد دے سکتا ہے۔
اور صرف یہی نہیں کہ اس سے آپ کے رہن کی رقم/ قرضہ کی اقساط ا دا ہوسکیں گی بلکہ بقیہ رقم کی ادائیگی کیلئے بھی درکار تحفظ کا بوجھ بھی کم ہوگا اس کا مطلب ہے کہ آپ کو صرف اتنی ہی رقم ادا کرنا ہوگی جتنی آپ کی ضرورت ہے اور اس سے ایک روپیہ بھی زیادہ نہیں دینا ہوگا۔
مزید معلومات تک رسائی کیلئے۔

LEVEL TERM ASSURANCE PLAN
آپکاذہنی اطمینان آپ کی غفلت کی وجہ سے ختم نہیں ہو نا چا ہیے۔اپنے پیاروں کو Level Term Assuranceکے ذریعے ذہنی اطمینان فراہم کیجئے۔ یہ ایک باکفایت اور لچکدار لائف انشورنس پلان ہے جو خدانخواستہ آپ کی وفات کی صورت میں آپ کے پیاروں کو کوریج دیتا ہے۔
مزید معلومات تک رسائی کیلئے۔

SECURE CRITICAL ILLNESS PLAN
کوئی فرد شدید علالت میں مبتلا ہوتوفیملی کا ہر فرد جذباتی دباؤ کا شکار ہوجاتا ہے لیکن علاج معالجہ اور ہسپتال میں داخلے کے بڑھتے ہوئے اخراجات کے سبب ایک خوشحال فیملی بھی مالی بوجھ تلے دب جاتی ہے۔جوبلی لائف انشورنس کا یہ جامع پلان انشورنس حاصل کرنے والے فرد کی شدید علالت کی صورت میں فیملی کو ایک نارمل طرز زندگی برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
مزید معلومات تک رسائی کیلئے۔

SECURE PERSONAL ACCIDENT PLAN
آپ کو بھی کبھی نہ کبھی کسی ایسی فیملی سے ملنے یا ان کے بارے میں سننے کا اتفاق ہوا ہوگا جن کا واحد کمانے والاشخص کسی حادثہ میں فوت ہوگیا یاشدید زخمی ہوگیا اور اس وجہ سے اس کی پوری فیملی کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ہماری پرسنل ایکسیڈنٹ انشورنس پالیسی حادثہ میں موت یا شدید زخمی ہونے کی صورت میں مالی معاوضہ فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ انشورنس حاصل کرنے والے فرد کوحادثے کے سبب معذوری ہوجانے پر بھی مالی معاوضہ ادا کرتی ہے۔
مزید معلومات تک رسائی کیلئے۔

پروسیور
یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ افراط زر بڑھنے کی وجہ سے بینک میں رکھے ہوئے پیسے کی قیمت دن بدن کم ہوتی جاتی ہے۔ہمیں اپنے پیسے کو اس طرح بچانا ہے کہ ہماری بچت میں اضافہ ہوتا رہےProsaver آپ کو یہ دونوں فائدے دیتا ہے اور ساتھ ہی لائف انشورنس کی سہولت بھی دیتاہے جس کے ذریعے آپ کو اور آپ کی فیملی کو غیر متوقع حالات میں مالی تحفظ بھی حاصل ہوتا ہے۔
مزید معلومات تک رسائی کیلئے۔

SAVE N PROTECT
عام زبان میں بیان کیا جائے تویہ ایک ایسا پلان ہے جو آپ کو مالی تحفظ اور مالی آزادی دونوں فائدے دیتا ہے۔ یہ ایک یونٹ پر مبنی انڈومنٹ پلان ہے جو زندگی کے تحفظ کے ساتھ ساتھ آپ کو باقاعدہ بچت کا موقع بھی دیتا ہے ۔ یہ آپ کو اور آپ کے پیاروں کومالی تحفظ کا فائدہ بھی دیتاہے۔باقاعدہ بچت کے ذریعے آپ مطمئن رہتے ہیں او ر تحفظِ زندگی کے ذریعے کسی غیر متوقع صورت حال میں آپ کے پیاروں کو مالی تحفظ حاصل ہوتا ہے۔
مزید معلومات تک رسائی کیلئے۔

SECURE JOINT PLAN
یہ جوبلی لائف انشورنس کا ایک خصوصی پلان ہے جو ایک فرد کو نہیں بلکہ ایک ساتھ دو افراد کو بچت اور انشورنس کاتحفظ دیتاہے یعنی کسی ایک کے وفات پاجانے کی صورت میں دوسر ے کو پالیسی کی ادائیگی کردی جاتی ہے۔یہ پلان اْن میاں بیوی یا بزنس پارٹنرز کیلئے آئیڈیل ہے جو مشترکہ انشورنس حاصل کرنا چاہتے ہیں یا جو بزنس پارٹنر ہوں۔