سلطان علی الانہ

جناب سلطان علی الانہ، آغا خان فنڈ برائے اکنامک ڈویلپمنٹ( AKFED)کے ڈائریکٹر ہیںاورAKFEDکی بینکنگ ، انشورنس اور ایوی ایشن میں سرمایہ کاری کے امور کے نگراںہیں۔جناب الانہ بینکنگ کیرئیر پروفیشنل ہیں اور ریٹیل،کارپوریٹ اور انویسٹمنٹ بینکنگ میں 30سال سے زیادہ عرصہ کے تجربہ کے حامل ہیں۔جناب الا نہ حبیب بینک لمیٹڈ کے چیئر مین بھی ہیں جو اس وقت دنیا بھر کے 25 ممالک میں قائم ہے اور  1,600برانچوں کے ساتھ یہ پاکستان کاسب سے بڑا بینک ہے۔

جناب الا نہ 1997 سے بطور ڈائریکٹرٹورزم پروموشن سروسز پاکستان لمیٹڈ اورپاکستان میں سرینہ ہوٹلز کے مالکان میں شامل ہیں اور ہوٹلز کے آپریشنزکی خدمات بھی انجام دے رہے ہیں۔جناب الا نہ McGillیونیورسٹی سے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ اوریونیورسٹی آف وسکونسن سے انجیئرنگ اور منیجمنٹ کی ڈگریوں کے حامل ہیں۔