رفیع الدین ذاکر محمود

جناب رفیع الدین ذاکر محمود HBLمیں  12 سال سے زائد عرصے تک صدر اورچیف ایگزیگٹیو آفیسرکی خدمات انجام دینے کے بعد ریٹائر ہوئے۔آپ نےHBL کی تعمیرِنو اور ترقی میںاہم کردار ادا کیا۔

جناب ذاکر محمود نے انجینئرنگ میںماسٹر اورفنانس میں میجر کے ساتھ MBA  کی ڈگریاں یونیورسٹی آف کیلی فورنیا،لاس اینجلس(UCLA)سے حاصل کیں۔آپ کودنیا کے مختلف حصوں بشمول یورپ ،مشرق ِوسطیٰ اور پاکستان کے مقامی اور بین الاقوامی بینکوں میں کام کرنے کا 34سال سے زیادہ عرصے کا تجربہ حاصل ہے۔

HBLمیں شمولیت سے پہلے جناب ذاکر محمود نے1991سے 2000کے دوران میں Indosuez  Credit Agrocoleمیں جنرل منیجر UAE اورکارپوریٹ بینکنگ کے سربراہ او رسینئر وائس پریزیڈنٹ ، پاکستان کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

آپ نے 1977سے 1991کے دوران میں بینک آف امریکہ میں یورپ،مشرقِ وسطیٰ اور پاکستان میں سینئیر عہدوں پربینکنگ کے مختلف امور انجام دئیے۔

آپ اس وقت درج ذیل کمپنیوں کے بورڈزمیں شامل ہیں:

  • حبیب بینک لمیٹڈ(لسٹڈ)
  • جوبلی جنرل انشورنس کمپنی لمیٹڈ(لسٹڈ)
  • حبیب الائیڈ انٹرنیشنل بینک پی ایل سی،یو۔کے(لسٹڈ)
  • خوشحالی بینک لمیٹڈ(ان لسٹڈ)
  • کرغزانویسٹمنٹ اینڈ کریڈٹ بینک کلوز مشترکہ اسٹاک کمپنی(ان لسٹڈ)
  • آغا خان یونیورسٹی(ان لسٹڈ)
  • ڈائمنڈ ٹرسٹ بینک کینیا لمیٹڈ(لسٹڈ)