SECURE LOAN PROTECTION PLAN
Product Details
قرضہ دودھاری تلوار کی طرح ہوتا ہے اور بعض اوقات قرض دار کی بے وقت موت یا غیر متوقع طور پرشدید زخمی ہونے کی وجہ سے خاندان پر اس قرضے کی اقساط کا بوجھ ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کردیتا ہے۔اگر دوسرے کئی لوگوں کی طرح آپ پر بھی کوئی واجب الادا قرضہ یا رہن کی رقم کی ادائیگی کا معاملہ ہے اور آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے زیرِ کفالت افراد پر یہ مالی بوجھ نہ آپڑے تو Secure Loan Protection Planآپ کی ضرورت ہے جو خدانخواستہ آپ کی وفات کی صورت میں آپ کے واجب الادا قرضہ یا رہن کی رقم کی ادائیگی میں مدد دے سکتا ہے۔
اور صرف یہی نہیں کہ اس سے آپ کے رہن کی رقم/ قرضہ کی اقساط ا دا ہوسکیں گی بلکہ بقیہ رقم کی ادائیگی کیلئے بھی درکار تحفظ کا بوجھ بھی کم ہوگا اس کا مطلب ہے کہ آپ کو صرف اتنی ہی رقم ادا کرنا ہوگی جتنی آپ کی ضرورت ہے اور اس سے ایک روپیہ بھی زیادہ نہیں دینا ہوگا۔