Product Details

لڑکی کی پیدائش ہماری زندگی میں بڑی خوشی اور شادمانی کا باعث ہوتی ہے۔لیکن اس خوشی اور مسرت کے ساتھ ساتھ ہم پر ذمہ داریاں بھی عائد ہوجاتی ہیں۔اسے نہ صرف آپ کی توجہ اور پیار کی ضرورت ہوتی ہے بلکہ ایک منظم مالی حکمت عملی کے ذریعے اس کو تحفظ بھی دینا لازمی ہے۔بظاہر ایسا لگتا ہے کہ ابھی اس کے بارے میں سوچنے کیلئے بہت وقت ہے اور اسکی کالج کی تعلیم یا شادی کیلئے ابھی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔لیکن غور کریں تو یہی بہترین وقت ہے کہ اس کے مستقبل کے لئے بچت کا آغاز کیا جائے۔سوچئے کہ اگر آپ جتنی جلدی بچت شروع کردیتے ہیں تو پیاری بیٹی کے مستقبل کی ضرورت تک کتنی زیادہ بچت ہوسکتی ہے۔

جوبلی لائف کا Rida Planآپ کو اپنی پیاری بیٹی کی شادی ،شایان شان طریقے سے کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے ا ور اس کے ساتھ ساتھ آپ اپنے پیاروں کو مالی تحفظ بھی دے سکتے ہیں جو آپ کے نہ ہونے پر بھی ان کوحاصل رہتا ہے۔یہ ایک ایسی لائف انشورنس پروڈکٹ ہے جوخاص طور پر تشکیل دی گئی ہے جس سے آپ اپنے پیاروں کے درمیان موجود نہ رہنے کے باوجود ان کو تحفظ کے ساتھ ساتھ مالی آسودگی بھی فراہم کر سکتے ہیں۔

مزید معلومات تک رسائی کیلئے۔

بروشر (انگریزی)