مایہ ناز پلان
Product Details
ضروری نہیں کہ اچھی آمدنی اعلیٰ مالی تحفظ کی غمازی کرتی ہو۔ جب تک آپ کو یہ معلوم نہ ہو کہ کب اور کہاں سرمایہ کاری کارنی ہے۔ غیر مستحکم مالی صورتحال میں یہ فیصلہ کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے کہ وہ کون سے عناصر ہیں جو آپکی سرمایہ کاری کو گھٹا یا بڑھا سکتے ہیں۔
نیشنل بینک کے اشتراک سے ترتیب دیا گیا جوبلی لائف کا مایہ ناز پلان آپ کے لئے مالیاتی ماہرین کی مہارت کا نچوڑ پیش کرتا ہے۔ آپکی سرمایہ کاری میں اضافے کی غرض سے بنایا گیا یہ پلان ان لوگوں کے لئے موزوں ہے جو محفوظ سرمایہ کاری اور ماہرانہ رائے کی اہمیت کا ادراک رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ انکی بنیادی مصروفیات جیسے کہ نوکری و کاروبار سے انکا دھیان نہ بٹے۔