خصوصی گروپ لائف انشورنس

Product Details

گروپ مورگیج پروٹیکشن

جوبلی لائف کا گروپ مورٹگیج پروٹیکشن بینکوں/کمپنیوں کے ان قرضداروںکی وفات کی صورت میں تحفظ فراہم کرنے کیلئے تشکیل دیا گیاہے جنہوں نے بینکوں/کمپنیوں سے مورگیج اسکیم کے تحت موگیج حاصل کیا ہو۔جوبلی لائف کی جانب سے بینک/کمپنی کو اس شخص کے ذمہ واجب الادا بقیہ قرضہ کی رقم ادا کی جائے گی۔

ڈپازٹرز انشورنس

یہ پلا ن بینک کے ڈپازٹر/اکائونٹ ہولڈرکیلئے تشکیل دیا گیا ہے۔اس کے تحت ڈپازٹر/اکائونٹ ہولڈر کی وفات کی صورت میںجوبلی لائف اس کے اکائونٹ میں موجود رقم کے مساوی یا اس کی کسی اضافی شرح کے مطابق بینفیشئر کو ادائیگی کرے گا۔

کریڈٹ شیلڈ

کریڈٹ شیلڈ خاص طور پر بینک کے کارڈ ہولڈر کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے تشکیل دی گئی ہے۔اگر کوئی کارڈ ہولڈر وفات پاجاتا ہے یا مستقل معذوری کا شکار ہوجاتا ہے تواس پلان کے تحت جوبلی انشورنس ، کارڈ ہولڈر کے ذمہ واجب الادا بقیہ رقم بینک کو ادا کرے گا۔

اظہار لاتعلقی: درج بالا پلان دستیاب فوائد کا ایک عمومی خاکہ ہیں۔پلان کی مکمل تفصیل اور اہلیت کے معیار کیلئے کارپوریٹ انشورنس ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کیجئے۔

مزید معلومات تک رسائی کیلئے۔

اسپیشل کارپوریٹ پلانز