اضافی پلان
Product Details
Group Pay Continuuation
کسی بھی خاندان کے کمانے والے کی وفات یا معذوری اس کے خاندان کو مالی مشکلات سے دوچارکردیتی ہے۔
جوبلی لائف کا گروپ پے کنٹی نوایشن پلان جو خصوصی طور پر کمپنی کے اس فرد کو جس کا بیمہ کیا گیا ہو اس کی وفات یا معذوری کی صورت میں اس ملازم کو یا اس کے پس ماندگان کو ماہانہ آمدنی کا فائدہ فراہم کرتا ہے۔یہ رقم اس کی وفات کی یا ریٹائرمنٹ کی تاریخ سے ایک مقررہ مدت تک فراہم کی جاتی ہے۔
Group Provident Fund
اس فنڈ سے کسی بھی ملازم کی وفات یا مستقل معذوری کی صورت میں اس کے پراویڈنٹ فنڈ کے مساوی یا اس کی کسی اضافی شرح کے مطابق اس کے بینیفشری کو یہ رقم ادا کی جاتی ہے۔
Group Loan Protection
جوبلی لائف کا گروپ لون پروٹیکشن انشورنس پلان خاص طور پر بینکوں/مالیاتی اداروں کے لئے تشکیل دیا گیا ہے جواپنے ملازمین کو جاری فنانس/پرسنل لون فراہم کرتے ہیں۔اس کے ذریعے بیمہ شدہ ملازم کی وفات یا مستقل معذوری کی صورت میں اس کے قرضہ کے بقایا جات کی ادائیگی کی جاتی ہے۔
Critical Illness
اگر کسی ملازم کو ان میں سے کسی شدید علالت کی تشخیص ہوتی ہے، یعنی آرٹری سرجری، اسٹروک، کینسر، گردے فیل ہوجانا وغیرہ، اور اس بیماری میں اس کی وفات ہوجاتی ہے تو اس کی شدید علالت میں علاج کے لئے کئے جانے والے اخراجات کی ادائیگی کی جائے گی۔
اظہار لاتعلقی: : درج بالا پلان دستیاب فوائد کا ایک عمومی خاکہ ہیں۔پلان کی مکمل تفصیل اور اہلیت کے معیار کیلئے کارپوریٹ انشورنس ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کیجئے۔