اگر مجھے اپنی ٹریول پالیسی منسوخ کروانے کی ضرورت ہو تو مجھے کیا کرنا ہوگا؟

تمام منسوخیاں حالات پر منحصر ہیں، آپ کو ہمیںپالیسی پر درج روانگی کی تاریخ سے24 گھنٹے قبل مطلع کرنا ہوگا روانگی کے بعددی گئی منسوخی کی درخواست قابلِ قبول نہیں ہوگی جب تک ویزاکی نامنظوری کے باقاعدہ خط کی نقل فراہم نہ کی جائے۔

بیمہ دارکے نام (جوٹریول پالیسی پرہو)سے تحریری درخواست مع درج ذیل دستاویزات کی نقول* جوبلی جنرل کوبھیجی جائے:
a) اصل ٹریول پالیسی
b) کلائنٹ کی جانب سے منسوخی کا اصل خط
c) قومی شناختی کارڈ کی نقل
d) متعلقہ ایمبیسی کی جانب سے نامنظوری کا اصل لیٹر(اگرمنسوخی کی وجہ ویزاکی نامنظوری ہو)
e) دوسری تمام وجوہات کی صورت میںپالیسی کی منسوخی کے لئے کلائنٹ کوذاتی طور پر جوبلی جنرل کی نامزد برانچ میں اصل پاسپورٹ دکھانا ہوگا۔
f) جوبلی جنرل کو درکارکوئی دوسری متعلقہ دستاویز،پالیسی کی منسوخی کی وجہ پر منحصرہے۔

*پتہ:
جوبلی جنرل انشورنس کمپنی لمیٹڈ،
آپریشن اور ڈسٹری بیوشن ڈپارٹمنٹ،
2ndفلور،جوبلی انشورنس ہاؤس،

آئی آئی چندریگرروڈ،کراچی74000- ،پاکستان.
فون: 111-654-111 / +92-213241 6022-26

ویزا کی نامنظوری کی صورت میںآپ کی پالیسی منسوخ ہونے پر جوبلی جنرل کی جانب سے ادائیگی بنام بیمہ دار بذریعہ کراس چیک ہوگی جو متعلقہ کونسلیٹ یا ایمبیسی سے مکمل تصدیق کے بعد اور موجودہ لاگو چارجز اور اسٹمپ ڈیوٹی منہاکرنے کے بعد بیمہ دار کوبراہِ راست بذریعہ کورئیربھیجی جائے گی۔