میں اپنی پالیسی کیسے ختم کرسکتا ہوں؟

پالیسی کے دو سال مکمل ہونے کے بعد (جب کہ دو سال کے پریمئیم کی کل رقم ادا کردی گئی ہو)آپ اپنی پالیسی ختم کرسکتے ہیں۔خود ختم کرنے کی صورت میں ، ختم کرنے کی ویلیو (پالیسی کے یونٹ اکائونٹ میں دستیاب کیش ویلیو)،ختم کرنے کے چارجز (اگر ہوں)منہا کرکے بقیہ رقم آپ کو ادا کردی جائے گی۔تاہم پالیسی کے ابتدائی سالوں میں پالیسی ختم کرنے سے کم کیش ویلیو حاصل ہوگی۔

اگر آپ نے کسی بھی وجہ سے پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تو آپ کو درج ذیل کے مطابق عمل کرنا ہوگا:

مرحلہ 1

درج ذیل دستاویزا ت مکمل کریں اور جمع کرائیں:

  • ریکوئسٹ فار سرنڈر فارم مکمل شدہ ہواور اس پر پالیسی کے مالک کے دستخط ہوں
  • پالیسی کے مالک کا بینک اکائونٹ نمبرمع بینک کے نام اور اس کی شاخ (متعلقہ بینک سے باقاعدہ تصدیق شدہ)
  • سی این آئی سی کی تصدیق شدہ کاپی
  • زکوٰۃ سے استثنیٰ کا ڈکلریشن فارم
  • کنزرویشن اٹیمپٹ فارم (اگر پالیسی ہمارے سیلز کے نمائندے کے ذریعہ براہ راست خریدی گئی ہے)
  • اصل پالیسی دستاویزات

نوٹ:اصل پالیسی دستاویزات گم ہونے کی صورت میں، برائے مہربانی انڈمنٹی بونڈ برائے گمشدگی پالیسی دستاویزات جمع کرائیں۔

مرحلہ 2

درج ذیل مکمل شدہ فارم اپنی متعلقہ برانچ میں جمع کرائیں:

  • ریکوئسٹ فار سرنڈر فارم ۔ مکمل کیا جائے اور اس پر پالیسی کے مالک کے دستخط ہوں
  • پالیسی کے مالک کا بینک اکائونٹ نمبرمع بینک کے نام اور اس کی شاخ (متعلقہ بینک سے باقاعدہ تصدیق شدہ)
  • سی این آئی سی کی تصدیق شدہ کاپی
  • زکوٰۃ سے استثنیٰ کا ڈکلریشن فارم
  • کنزرویشن اٹیمپٹ فارم (اگر پالیسی ہمارے سیلز کے نمائندے کے ذریعہ براہ راست خریدی گئی ہے)
  • اصل پالیسی دستاویزات

نوٹ:اصل پالیسی دستاویزات کے گم ہوجانے کی صورت میںپالیسی دستاویزات گم ہونے کا تلافی بونڈ فراہم کریں۔

مرحلہ 3

کمپنی کے اطمینان کے مطابق تمام مطلوبہ شرائط پوری ہونے پرپالیسی ختم کرنے کی درخواست پر کارروائی ہوگی اور ختم کرنے کی ویلیو کا چیک آپ کی متعلقہ برانچ کو بھجوادیا جائے گا جہاں سے آپ وصول کرسکتے ہیں۔