میں کس طرح اپنی پالیسیوں کو تفویض یا منتقل کر سکتا ہوں؟

آپ کسی قرض کی واپسی کو محفوظ بنانے کیلئے (پالیسی کی ایشورڈ رقم کو رہن رکھ کر) یا قرض کی ضمانت کے طور پر(پالیسی کی کیش ویلیو کو گروی کے ذریعہ)یا کسی اور مقصد سے جو آپ کے نزدیک اہم ہو،اپنی پالیسی کسی دوسرے شخص یا ادارے کو تفویض یا منتقل کرسکتے ہیں۔
آپ کوپالیسی تفویض یا منتقل کرنے کے لئے درج ذیل مکمل کرنے اور جمع کرانے کی ضرورت ہوگی:۔

  • اصل پالیسی دستاویزات(برائے مہربانی اپنی پالیسی کی دستاویزات ہمیشہ حفاظت سے رکھیں)
  • انڈورسمنٹ برائے تفویض فارم(EAF)
  • انڈورسمنٹ ریکویسٹ فارم(ERF) یا آپ کا خط جس میںپالیسی کی تفویض/منتقلی کی درخواست کی گئی ہو۔
  • تفویض کرنے والے (آپ)اور (جس شخص کو پالیسی منتقل کی جائے)دونوں کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ نقول
  • اگرکسی ادارہ/کارپوریٹ اکائی کو تفویض کرنا ہے تو براہِ کرم معاہدے کی ایک عدد تصدیق شدہ نقل فراہم کریں جس کی بنیاد پر تفویض کرنی مقصود ہو۔

ایک مرتبہ پالیسی تفویض کردی گئی تو آپ کے حقوق (متفقہ تفویض کی شرائط کی حد تک)بطور پالیسی مالک اور آپ کے نامزد کردہ فرد/پالیسی کے تحت سرپرست کیلئے منسوخ رہیں گے۔تا کہ وقت مذکورہ پالیسی آپ کودوبارہ تفویض نہ کردی جائے۔ لائف انشورنس میں تفویض یا منتقلی کے ضابطوں کو مکمل طور پر سمجھنے کے لئے براہِ کرم پارٹ (سیکشن71,72, & 73)انشورنس آرڈیننس (XXXIX) 2000 ملاحظہ کریں۔

نوٹ:

  • براہ کرم اطمینان کرلیں کہ تمام دستاویزات اور فارمزپر آپ کے دستخط آپ کی پالیسی کے اصل مجوزہ فارم پر کئے گئے دستخط کے مطابق ہیں۔مزید یہ بھی کہ منتقل الیہ کے دستخط مذکورہ شخص کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ پرکئے گئے دستخط سے لازماَََ مطابق ہوں
  • براہ کرم دستاویزات کی تصدیق شدہ نقول(جہاں درکار ہو)بذریعہ سرکاری اہلکار یا ہماری کمپنی کے اعلیٰ آفسر(اسسٹنٹ برانچ منیجریا اس سے اوپر)کی ہو۔اصل دستاویزات معائنہ کیلئے طلب کی جاسکتی ہیں۔
  • اصلی دستاویزات اور فارمز(ہارڈ کاپی)باقاعدہ مکمل شدہ،دستخط شدہ او رگواہی شدہ لازمی اس پتہ پر بھیجی جائیں:
    کسٹمرز ایکسپیرینس ڈپارٹمنٹ – ہیڈ آفس
    جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ،
    74/1-A، لالہ زار، ایم ٹی خان روڈ،
    کراچی74000-، پاکستان۔
    ٹیلی فون:(021)35205095
    فیکس:021 – 35610959
    ای میل:info@jubileelife.com
  • آپ کی جانب سے بھیجی گئی تفویض/منتقلی کی درست دستاویزات موصول ہونے پرپالیسی ریکارڈ میں درج کرلی جائیں گی اور آپ کو بذریعہ خط اس کی رسید کورئیر کردی جائے گی۔