اگر میں میڈیکل کی ہنگامی صورت حال میں اسپشیلٹی اسسٹنس سے رابطہ کرنے کے قابل نہ ہوں تو؟

اگر کسی ہنگامی صورت حال میں یا کسی حقیقی وجہ کی بناء پر ہماری مقررہ اسپشیلٹی اسسٹنس کے ادارے سے پیشگی منظوری کیلئے رابطہ نہ ہوسکے تو پالیسی کی شرائط و ضوابط کے مطابق آپ کے کلیم پر غور کیا جاسکتا ہے۔ایسے تمام معاملات میںاخراجات مناسب اور مخصوص ہونے چاہئیں اور تمام دستاویزات (میڈیکل رپورٹ، بل وغیرہ)ہمارے مقرر کردہخصوصی معاونت کے ادارے کو منظوری اور قبولیت کے لئے بھیجے جائیں۔اگر حادثہ یا بیماری کے 30دن کے اندر ہمارے مقرر کردہ خصوصی معاونت کے ادارے سے رابطہ نہ کیا گیا تو کسی کلیم پر غور نہیں کیا جائے گا۔

تمام غیر ہنگامی میڈیکل صورت حال سے متعلق اوردیگر تمام کلیمز کے لئے برائے مہربانی جوبلی جنرل کی ویب سائٹ
www.jubilieegeneral.com.pk/index.php/main-claims-2/ticket
پر ’’MAKING A CLAIM‘‘ سیکشن سے رجوع کریں ۔

غیر ہنگامی معاملات

سفری مشکلات جن کو فوری معاونت کی ضرورت نہیں ہوتی

  • آپ کے دورے کی منسوخی یا تخفیف
  • ذاتی حادثہ
  • روانگی میں تاخیر
  • سامان میں تاخیر
  • ذاتی سامان اور ذاتی رقم
  • پاسپورٹ کی گمشدگی

غیر ہنگامی میڈیکل کے لئے اور دیگر تمام کلیمز کے لئے واقعہ کے وقوع پذیر ہونے کے بعد جلد از جلد یا اپنے ملک میں واپسی کے21 دن کے اندر آپ کو کلیم فارم بھرناہوگا ۔ مکمل شدہ کلیم فارم مع انوائسز،ملکیت کا ثبوت، سفری دستاویزات اور کوئی دیگر متعلقہ تفصیلات درج ذیل پتہ پرلازمی بھیجیں :

کلیمز ڈپارٹمنٹ(متفرق)،
جوبلی جنرل انشورنس کمپنی لمیٹڈ،
دوسری منزل،جوبلی انشورنس ہاؤس،
آئی آئی چندریگرروڈ،
پی او بکس4759،کراچی74000-۔
برائے مہربانی نوٹ فرما لیں اگر میڈیکل علاج کروالیا ہے تو میڈیکل سرٹیفکیٹ جس میں بیماری یا زخموں کی نوعیت ظاہرکی گئی ہو تمام بل اور رسیدیں اگر ادائیگی ہوچکی ہومنسلک کرکے درج بالا پتہ پر بھجوائیں۔آپ تحریر ی درخواست پر یا بذریعہ فون یا ویب سائٹ وزٹ کرکے کلیم فارم حاصل کرسکتے ہیں۔

جوبلی جنرل انشورنس کمپنی لمیٹڈ۔:

فون: +92 111 654 111
www.jubileegeneral.com.pk :URL
www.jubileegeneral.com.pk/index.php/main-claims-2/ticket