کمپنی کا عمومی جائزہ
جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ،کمپنیز آرڈیننس1984کے تحت ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے حیثیت سے29جون1995کو پاکستان میں وجود میں آئی۔اس کے حصص کی کراچی اسٹاک ایکسچینج میں خریدوفروخت ہوتی ہے۔کمپنی نے اپنے کاروبار کا آغاز20جون 1996کو کیا ۔ اس کا رجسٹرڈ دفتر 26-D، تیسری منزل، کشمیر پلازہ، بلیو ایریا اسلام آباد میں قائم ہے جب کہ صدر دفترجوبلی لائف انشورنس بلڈنگ، 74/1-A، لالہ زار ، ایم ٹی خان روڈ ، کراچی میں واقع ہے۔
کمپنی،انشورنس آرڈیننس 2000کی رُو سے عدم کاروباری شرکت کی بنیاد پر کام کررہی ہے۔کمپنی نے حصص داران کا فنڈ قائم کیا ہے اور اپنے لائف انشورنس کے کاروبارکو مختلف حصوں میں تقسیم کیا ہے اور ہر حصے کیلئے مخصوص فنڈمقرر کردیا ہے جوکہ درج ذیل ہے:
- انفرادی لائف یونٹ سے وابستہ
- روایتی کاروبار
- حادثاتی اور صحت سے متعلق
- Overseas Group Life and Health Business
- ونڈو تکافل آپریشنز
جوبلی لائف انشورنس کو معروف کمپنی JCR-VISکریڈٹ ریٹنگ کمپنی لمیٹڈ کے جانب سے “استحکام”کے لحاظ سے AA+ (ڈبل اے پلس) کی ریٹنگ کا درجہ دیا گیاہے۔
یہ کمپنی، آغاخان فنڈ برائے معاشی ترقی ،ایس اے، سوئٹزرلینڈ کا ایک ذیلی ادارہ ہے۔
ونڈو تکافل آپریشنز
جوبلی لائف نے7جولائی 2015 (19رمضان1436ھ) سے ونڈو تکافل آپریشنز کا آغاز کیا۔اس کا مقصد شریعہ کے مطابق تکافل پراڈکٹس پیش کرنا ہے جو زندگی میں کسی غیر متوقع صورت حال کے وقت آپ کے کام آسکیں۔
جوبلی فیملی تکافل فنڈکے تمام کاروباری آپریشنز اوراس کی تمام پروڈکٹس ایک خودمختار اور معروف شریعہ ایڈوائزر مفتی ذیشان عبد العزیزکی منظور ی سے اور ان کی رہنمائی میں تشکیل دئیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ کمپنی کا اپنا شریعہ کمپلائنس ڈپارٹمنٹ بھی ہے جو آپریشنز اور انوسٹمنٹ کے مختلف مسائل کے بارے میںاختیار کئے گئے شریعہ اصولوں اور اس کی رہنما ہدایات پر عمل درآمد کی نگرانی کرتا ہے۔مزید برآں ایک بیرونی شریعہ آڈٹ جوبلی ونڈوتکافل آپریشنز کے شریعہ کے مطابق ہونے کی تصدیق کرتا ہے۔
شریعہ پر مبنی فنڈزشریعہ پر مبنی ذرائع پر مشتمل ہیں جیسے اسلامی ایکوئٹی،سکوک، اسلامک ٹرم سرٹیفیکیٹس، اسلامک میوچل فنڈز اوراسلامک بینکنگ کے انسٹی ٹیوٹس (IBIs)میں رقوم رکھواکر، وغیرہ۔
اس سلسلے میں کمپنی نے مندرجہ ذیل تکافل فنڈز قائم کئے ہیں:
- کیپٹل گروتھ تکافل فنڈ (Capital Growth Takaful Fund)
- منیجڈ تکافل فنڈ (Managed Takaful Fund)
منسلکہ کمپنیز
- آغا خان ایجنسی برائے مائکرو فنانس
- آغا خان ایجوکیشن سروسز پاکستان
- آغا خان فنڈ برائے اکنامک ڈویلپمنٹ ایس اے سوئٹزر لینڈ
- آغا خان ہیلتھ سروسز پاکستان
- آغا خان رُورل سپورٹ پروگرام
- آغاخان یونیورسٹی اسپتال
- اٹلس پاور لمیٹڈ
- سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ
- فرسٹ مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ
- فرسٹ مائیکرو فنانس بینک۔ تاجکستان
- حبیب بینک لمیٹڈ
- آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ
- انڈسٹریل پروموشن سروسز (پاکستان) لمیٹڈ
- انٹرنیشنل انڈسٹریز لمیٹڈ
- انٹرنیشنل اسٹیل لمیٹڈ
- آئی ٹی مائنڈز لمیٹڈ
- جوبلی جنرل انشورنس کمپنی لمیٹڈ
- جوبلی ہولڈنگ لمیٹڈ کینیا
- جوبلی انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ یوگینڈا
- CJSCجوبلی کرغستان انشورنس کمپنی
- جوبلی لائف انشورنس کمپنی آف تنزانیہ لمیٹڈ
- جوبلی لائف انشورنس کمپنی آف یوگینڈا لمیٹڈ
- CJSCکرغز انویسٹمنٹ اینڈ کریڈٹ بینک
- این بی پی فُلرٹن ایسٹ مینجمنٹ لمیٹڈ
- اورئینٹل بوٹس
- پاکستان کیبلز لمیٹڈ
- رُورل سپورٹ پروگرام نیٹ ورک
- دی جوبلی انشورنس کمپنی آف بُرونڈی
- دی جوبلی انشورنس کمپنی آف کینیا لمیٹڈ
- دی جوبلی انشورنس کمپنی آف ماریشس لمیٹڈ
- دی جوبلی انشورنس کمپنی آف تنزانیہ لمیٹڈ
- ٹورزم پروموشن سروسز (پاکستان) لمیٹڈ