سی ای او کا پیغام
جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈنے گزرتے سالوں میں متعددنمایاں کامیابیوں، امتیازی مقام کے حصول اورسنگ ِمیل عبور کرکے اس صنعت کے معیار کو بلند سے بلند تر کیا ہے۔سن 2015میں بھی ہم نے اپنی یہ روایت برقرار رکھی ہے۔ہم مارکیٹ میں ملک کی بہترین انشورنس کی خدمات فراہم کرنے والے کی حیثیت سے پہچانے جاتے ہیں۔لیکن یہی نہیں، ہم نے بحثیت مجموعی بھی اس صنعت کے فروغ کے لئے سخت محنت و جدوجہدسے کام کیا ہے۔ہم نے اپنے قیام کے وقت سے ہی یہ حکمت عملی اپنائی ہے اور آج بھی اس پر عمل پیرا ہیں۔
مائیکل لابویف(Micheal La Boeuf) کا کہنا ہے: مطمئن صا رف بنا نا سب سے بہترین حکمتِ عملی ہے۔انکے اس قو ل کے مطا بق ہم جوبلی لائف میں اپنے ملا زمین پر یہی زور دیتے ہیں کہ اپنے کسٹمرز کی خدمت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔ اپنے صا رفین کو اپنی پلا ننگ اور عملدرآمد کا مر کز بنا تے ہوئے ہم نے اپنی حکمتِ عملی ترتیب دی ہے جسکی وجہ سے ہم بہترین ما لی حل فرا ہم کر تے ہیں اور یہی ہما ری کامیا بی کا راز ہے۔
ہمارے اقدامات ہمارے وژن یعنی لوگوں کو ان کی غیر متوقع مشکلات پرقابو پانے میں مددکے ساتھ جڑے ہیں۔ چاہے وہ مالی تحفظ کا اور منافع کے حصول کے لحاظ سے کسٹمر کیلئے اہم ہویا کسٹمر کو اضافی خدمات کی فراہمی، ہماری تمام تر کوشش ہر صورت میں بہترین کارکردگی فراہم کرنا ہے۔نجی شعبہ کے مارکیٹ لیڈر ہونے کی حیثیت سے ہم ہمیشہ اپنی خدمات میں جدت اور ان کی بہتری پر بھرپور توجہ رکھتے ہیں تاکہ ہمارے کسٹمرز کے ذہن میںہرلحاظ سے ایک بہترین ادارے کا تصور قائم ہو۔ہم اس صنعت کے اوسط رفتار سے آگے بڑھنے کی نسبت زیادہ تیزی سے قدم بڑھارہے ہیں۔ ہمارے نزدیک ہماری منزل افق کے پار ہے۔
جاوید احمد
منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او