پوچھے جانے والے سوالات
General FAQs
بعد از فروخت سروس کی معلومات میں کہاں سے حاصل کرسکتا ہوں؟
جوبلی لائف کی ری برانڈنگ(rebranding) کی معلومات میں کہاں سے حاصل کرسکتا ہوں؟
جوبلی لائف انشورنس برانڈ کی معلومات جاننے کیلئےیہاں کلک کریں۔
آپ ہم تک کیسے رسائی حاصل کرسکتے ہیں؟
میں انفرادی لائف پا لیسی ہو لڈرز کی معلو مات کہاں سے حاصل کر سکتا ہوں؟
انفرادی لائف پالیسی ہولڈرز کی مزید معلومات حاصل کرنے کے لئےیہاںکلک کریں۔
میں گروپ لائف انشورنس کی معلومات کہاں سے حاصل کرسکتا ہوں؟
گروپ لائف انشورنس کی مزید معلومات حاصل کرنے کے لئےیہاںکلک کریں۔
میں گروپ ہیلتھ انشورنس کی معلومات کہاں سے حاصل کرسکتا ہوں؟
گروپ ہیلتھ انشورنس کی مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے یہاںکلک کریں۔
لائف انشورنس پالیسی کی خریداری کے بارے میں مجھے کون سی تفصیلات جاننے کی ضرورت ہے ؟
اس کی مزید معلومات کے لئے یہیہاںکلک کریں۔
مجوزہ لائف کیا ہے؟
مجوزہ لائف سے مراد ایسا کسٹمر ہے جولائف انشورنس پالیسی میںسرمایہ کاری کے ذریعے اپنے اقرباء اور پیاروں کیلئے مالی تحفظ چاہتا ہو۔
پالیسی کا مالک کون ہے؟
پالیسی کا مالک ہمارا کسٹمر ہے جس کے پاس لائف انشورنس پالیسی ہے۔ پالیسی کا مالک عموماََاس پالیسی کے تحت لائف ایشورڈ ہوتا ہے۔
لائف ایشورڈ کون ہے؟
لائف کی تجویز اس وقت لائف ایشورڈ بن جاتی ہے جب کمپنی تجویز(درخواست)منظور کرلیتی ہے۔
انشورنس کے لئے تجویز کیا ہے؟
انشورنس کیلئے تجویز پالیسی کے مالک کی جانب سے کمپنی کے مجوزہ فارم پر دی گئی درخواست / کمپنی کی طرف سے لائف انشورنس پالیسی کیلئے دی گئی تجویز ہوتی ہے۔
ایشورڈ کی گئی رقم کیا ہے؟
یہ وہ رقم ہے جوپالیسی کے تحت لائف ایشورڈ کو ابتدائی طو رپرتحفظ دیتی ہے۔یہ ایشور کی گئی رقم پالیسی کی دستاویزات کے ساتھ منسلک پالیسی شیڈول میں درج ہوتی ہے۔بعض یونٹس سے منسلک پالیسیوں میں ایشور کی گئی رقم میںایک خاص خصوصیت “انڈیکسیشن “کے ذریعے سالانہ اضافہ ہوتا رہتا ہے۔
پریمئیم کیا ہے؟
یہ وہ رقم ہے جو پالیسی کا مالک لائف انشورنس پالیسی کی خریداری کے لئے ادا کرتا ہے۔
بعد میںتجدید کیلئے پریمیئم کی رقم مقررہ تاریخوں پر یا رعایتی مدت کے دوران میں ادا کرنی ہوتی ہے تاکہ پالیسی موثر رہے اور اس پالیسی کے تحت حاصل ہونے والے فائدے ملتے رہیں۔
ضمنی فائدے کیا ہیں؟
یہ اضافی فوائد ہیں جو پالیسی کے مالک کو لائف ایشورڈ کے تحت ملنے والے بڑے فائدے کے علاوہ حاصل ہوتے ہیں۔کچھ اضافی فائدے جیسے حادثاتی موت کی صورت میں اور کلیم کی مد میں ادا کی گئی بنیادی ایشورڈ رقم کے علاوہ خاندان کی آمدنی کے سلسلے میںکی گئی اضافی ادائیگیوںکے لئے حاصل ہوتے ہیں۔
پلان کا خاکہ کیا ہوتا ہے؟
پلان کا خاکہ متوقع ویلیوز اور فوائد کو ظاہر کرتا ہے تاکہ کلائنٹ کو اندازہ ہوجائے کہ اس میں دی گئی آمدنی ومنافع کی شرح کے مطابق کمی بیشی سے نقد ویلیو کیا ہوسکتی ہے۔پلان کے اس خاکہ پر پالیسی کے مالک کودستخط کرکے،جوبلی لائف کو انشورنس پالیسی کی درخواست دیتے وقت انشورنس کی تجویز کے ہمراہ جمع کرانا ہوگا۔
ذاتی مالی جائزہ کیا ہے؟
ذاتی مالی جائزہ کا فارم لائف کے تجویز کنندہ کی مالی حیثیت اور مالی ضروریات کی معلومات کیلئے ہوتاہے۔ اس فارم کو ہمارا انشورنس کا مشیر پُر کرتا ہے اور لائف کا تجویز کنندہ اس پر دستخط کرکے لائف کے تجویز کنندہ کے تجویز فارم اورجوبلی لائف کو انشورنس پالیسی کی درخواست کے
ہمراہ جمع کرانا ہوتا ہے۔
یونٹ اکائونٹ فنڈ کے انتخاب کا فارم کیا ہے؟
یونٹ فنڈ اکائونٹ کے انتخاب کے فارم میں پالیسی کے مالک کواپنی پالیسی کے یونٹ اکائونٹ میں پریمیئم کی متعین رقم کیلئے اپنے منتخب فنڈ(ز) کا اندراج کرنا ہوتا ہے۔یہ فارم لائف کے تجویز کنندہ / پالیسی کے مالک کو مکمل کرنے کے بعد اس پر دستخط کرکے انشورنس پالیسی کی درخواست دیتے وقت یا فنڈمیں تبدیلی اور اپنی پالیسی کے تحت پریمئیم کی منتقلی کے وقت جمع کرانا ہوتا ہے۔
مجھے یہ کیسے معلوم ہوگا کہ جوبلی لائف نے میری انشورنس کی تجویز منظور کرلی ہے؟
اگر جوبلی لائف آپ کی تجویز کو منظور کرلیتی ہے تو فوری طور پر آپ کے فراہم کردہ سیل نمبر پر ایس ایم ایس کے ذریعے آپ کو مطلع کردیا جائے گا کہ انشورنس کیلئے آپ کی تجویز منظور کرلی گئی ہے۔اس کے بعد آپ کو کورئیر / رجسٹرڈ ڈاک کے ذریعے پالیسی کی دستاویزات موصول ہوجائیں گی۔
پالیسی دستاویزات کیا ہیں اور ان میں کیا درج ہوتا ہے؟
پالیسی دستاویزات، پالیسی کے مالک اور جوبلی لائف کے درمیان ایک چھپا ہوا اور دستخط شدہ معاہدہ ہوتا ہے۔
ان دستاویزات میں پالیسی،شیڈول، اسٹمپ ڈیوٹی کا صفحہ، پالیسی کی عام شرائط اور ضمنی معاہدے (اگر پالیسی میں فراہم کئے گئے ہوں) شامل ہوتے ہیں۔
پالیسی کی اصل دستاویزات کی کیا اہمیت ہے؟
پالیسی کی اصل دستاویزات پالیسی کے مالک اور جوبلی لائف کے درمیان طے کئے گئے معاہدے کا ثبوت ہوتا ہے۔یہ پالیسی دستاویزات، پالیسی ختم کراتے وقت، جزوی طور پر واپس لیتے (ختم کراتے) وقت اور فوائد کے کلیم کے وقت جمع کرانی ہوتی ہیں۔اس لئے ان دستاویزات کو حفاظت کے ساتھ رکھنا ضروری ہے۔
میں خوداپنی پالیسی کے فائدے کس طرح حاصل کرسکتا ہوں؟
آپ اپنی انشورنس پالیسی کے تحت خود فوائد حاصل کرنے کے بارے میں جاننے کیلئے اپنی پالیسی کی دستاویز ات میںدرج پالیسی کی شرائط کا تفصیلی مطالعہ کریں۔اس کے لئے آپ ہماری ہیلپ ڈیسک سے اس نمبر پر رابطہ بھی کرسکتے ہیں: 111 111 554 (021)
اگر میری پالیسی کی اصل دستاویزات گم ہوجائیں تو کیا میںپالیسی کی ڈپلیکیٹ دستاویزات کے لئے درخواست دے سکتا ہوں؟
جی ہاں، آپ پالیسی کی ڈپلیکیٹ دستاویزات کے لئے درخواست دے سکتے ہیں ۔ اس کیلئے آپ کو حلف نامہ، پالیسی کی ڈپلیکیٹ دستاویزات کے اجراء کا ڈکلریشن اور پالیسی کی ڈپلیکیٹ دستاویزات کے اجراء کیلئے جرمانہ کا بونڈ مع پروسیسنگ فیس اور لاگو اسٹمپ ڈیوٹی چارجز جمع کرانے ہوں گے۔
یونٹ لنکڈ پلان کیا ہے؟
یونٹ لنکڈ پلان ایک پالیسی ہے جس کے تحت پالیسی کے آغاز کے وقت ایک یونٹ اکائونٹ تخلیق کیا جاتا ہے جس میں پالیسی کے مالک کی جانب سے وقتاََفوقتاََجمع کرائے گئے پریمئیم کے مطابق فرضی یونٹس کا تعین کیا جاتا ہے جو نقدویلیو کی صورت میں جمع ہوتے رہتے ہیں اور پالیسی ختم کرنے (واپس کرنے) کے وقت یا پالیسی کے میچور ہونے پر اس کو قابل ادائیگی ہوتے ہیں۔
یونٹ اکائونٹ کیا ہے؟
یونٹ اکائونٹ ایک فرضی اکائونٹ ہے جو پالیسی کے اجراء کے وقت تخلیق کیا جاتا ہے جس میں پالیسی کے مالک کی جانب سے وقتاََفوقتاََادا کئے گئے بنیادی پریمئیم کے مطابق فرضی یونٹس کا تعین کیا جاتا ہے، بنیادی مختص پریمئیم کی شرح پالیسی دستاویزات کے ساتھ منسلک پالیسی شیڈول میں درج ہوتی ہے۔
پیشکش/بولی کی قیمت کیا ہے؟
پیشکش کی قیمت اُس دن کی فنڈ کی قیمت ہے جس روز پالیسی کے فرضی یونٹ اکائونٹ کو تفویض کئے گئے بنیادی/مخصوص پریمئیم کی بناء پر فرضی یونٹ تخلیق کیا جاتاہے۔
بولی کی قیمت فرضی یونٹ کے فنڈ کی قیمت ہوتی ہے جو پالیسی کی مدت کے دوران میںکسی بھی مقررکردہ تاریخ پر پالیسی کے یونٹ اکائونٹ میں دستیاب ہوں۔
یہ یونٹس پالیسی کی عام شرائط اور کمپنی کے قوائد کے لحاظ سے کیش کرائے جاسکتے ہیں جو پالیسی کا مالک بولی کی قیمت کے لحاظ سے یونٹ اکائونٹ سے کیش کرواسکتاہے۔
اس وقت آفر اور بولی کی قیمت میں5%کا فرق ہے۔
کیش ویلیو کیا ہے؟
کیش ویلیو کا مطلب ہے پالیسی کے یونٹ اکائونٹ میں دستیاب یونٹس کی بولی کی قیمت کے لحاظ سے مجموعی ویلیو، جو ا س کی درخواست کے متعلقہ دن ہو۔اس کا تعین یونٹ اکائونٹ میں موجود یونٹس کی تعداد کو لاگو بولی کی قیمت سے ضرب دے کر کیا جاتا ہے۔
انڈورسمنٹ کیا ہے؟
انڈورسمنٹ کا مطلب ہے پالیسی کی شرائط و ضوابط کے مطابق پالیسی کے فوائد اور اقدار میںمالی یا غیر مالی تبدیلی /ترمیم/ردوبدل/دوبارہ ترتیب دینا ہے۔ مالی ردوبدل / دوبارہ ترتیب دینے کیلئے صرف پالیسی کی سالانہ مدت کی تکمیل کے موقع پر درخواست کی جاسکتی ہے۔
کیا میں آن لائن اپنی پالیسی کی معلومات تک رسائی حاصل کرسکتا ہوں؟
جی ہاں! آپ پالیسی آن لائن پر اپنی پالیسی کی معلومات تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں، تاہم پالیسی آن لائن لائن پراپنی پالیسی کی تفصیلات تک رسائی سے پہلے آپ کوہمارے پاس رجسٹرڈ اپنی ای میل آئی ڈی پر لاگ ان کرنا ہوگا۔اگر آپ کی ای میل آئی ڈی آپ کی پالیسی کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہے تو انڈورسمنٹ ریکویسٹ فارم جمع کراکے رجسٹر کروالیں۔
انڈیکسیشن کیا ہے؟
انڈیکسیشن کا مطلب ہے مخصوص یونٹ سے منسلک پالیسیز کے پریمئیم، اقدار اور فوائدمیں اضافہ جو ایک فارمولے کے تحت شرح سے پالیسی کے کسی بھی سال کی تکمیل کے موقعے پر کیا جائے تاکہ افراطِ زر کے منفی اثرات اور کرنسی کی قیمت گرنے سے متاثر نہ ہو۔انڈیکسیشن حاصل کرنے کا اختیار کلائنٹ کے پاس ہوتا ہے۔
ختم کرنے کی ویلیو کا کیا مطلب ہے؟
ختم کرنے کی ویلیوکا مطلب ہے پالیسی کے ختم کرنے کی کارروائی کے آغاز کے دن پالیسی کے مالک کے یونٹ اکائونٹ میں موجودنقد رقم کی مالیت۔
میںTEXT2ASKسروس تک کیسے رسائی حاصل کرسکتا ہوں؟
کیا میں سیل (موبائل) فون سے ایس ایم ایس کے ذریعے کوئی معلومات حاصل کرسکتا ہوں؟
بالکل! آپ ہمارے ایس ایم ایس معلومات کے نظام TEXT2ASKسروس سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے لئے ٹائپ کیجئےJUBILEELIFEپھر کچھ جگہ چھوڑئیے اور اپنا سوال لکھ کر 8554پر بھیج دیجئے۔تاہم TEXT2ASKسروس کے لئے آپ کا موبائل نمبر ہمارے پاس رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے۔رجسٹریشن کیلئے انڈورسمنٹ ریکویسٹ فارم پُرکرکے اس پر پالیسی کے مالک کے دستخط (اور اگر پالیسی کے مالک کے علاوہ کوئی اوریہ فارم بھر رہا ہے تو دونوں کے دستخط) کے ساتھ فارم جمع کرادیں۔
میں اپنے موبائل فون سے ایس ایم ایس کے ذریعے کس طرح معلومات حاصل کرسکتا ہوں؟
آپ اپنے رجسٹرڈ موبائل فون سے اپنی درکار معلومات کیلئے ایس ایم ایس کیجئے یا اپنی پالیسی سے متعلق فوری معلومات حاصل کرنے کیلئے درج ذیل QUERY CODES کا استعمال کیجئے:
- CV برائے پالیسی کیش ویلیو
- SCD برائے سیلز کی مشاورت کی تفصیلات
- PRD برائے پریمئیم کی تفصیلات
- FNP برائے فنڈ کی قیمت کی تفصیلات
- PSD برائے پالیسی کی کیفیت اور تفصیلات
- HLP برائے دستیاب فوری کوئیری کوڈ کی فہرست
ؒلکھئے JUBILEELIFE پھر جگہ چھوڑئیے اور کوئیری کوڈاور اپنا پالیسی نمبر لکھیں۔مثلا JUBILEELIFE CV 12345 اور 8554 پر ایس ایم ایس بھیج دیں اور مطلوبہ معلومات حاصل کریں۔
کارپوریٹ ہیلتھ انشورنس کیا ہے؟
کارپوریٹ ہیلتھ انشورنس ایک بیرونی ذرائع سے حاصل کی جانے والی طبی سہولت ہے جو کسی بھی کمپنی کا مالک اپنے ملازمین اور ان کے زیرِکفالت افراد کیلئے کسی انشورنس کمپنی سے حاصل کرتا ہے۔اس کو دنیا بھر میں ملازمین کیلئے بیما ری یا حادثہ سے جسمانی نقصان کی صورت میں ان کے مفاد کا بہترین طریقہ مانا جاتا ہے۔
کارپوریٹ ہیلتھ انشورنس کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا کیا طریقہ ہے؟
مرحلہ 1:تفصیلات جمع کرائیں، مثلاََ ملازمین کی عمریں، عہدے اور ان کیلئے درکار فائدے
مرحلہ 2:مطلوبہ فوائد کے حصول کیلئے اپنی تجویزمع پریمئیم جمع کروائیں جس کا تعین کمپنی کی فراہم کردہ معلومات میںدرج عمر کے لحاظ سے شرح سے ہوگا۔
مرحلہ 3:منظوری کا خط مع پریمئیم کی رقم ارسال کریں۔
مرحلہ 4:ہیلتھ کئیرآئیڈنٹیفکیشن (HCI) کارڈ اور پالیسی دستاویزات کا اجرا۔
کارپوریٹ لائف انشورنس کیا ہے؟
کارپوریٹ لائف انشورنس ایک ٹرم لائف انشورنس ہے جو لوگوں کے گروپ کو ایک مقررہ مدت کیلئے انشورنس کا تحفظ پیش کرتی ہے جوعام طور پرکمپنیوں، بینکوں، این جی اوز کے ملازمین یا کسی یونین یا ایسو سی ایشن کے ممبران ہوتے ہیں۔یہ ایسے گروپ کو انشورنس کا تحفظ دیتی ہے جو بذات ِخود انشورنس پالیسی نہیں خر یدتے ہیں۔
الیسی ہولڈر سے کیا مراد ہے؟
پالیسی ہولڈر کوئی بھی کمپنی، بینک، این جی اویاکوئی ادارہ، سوسائٹی، ایسو سی ایشن ، یونین وغیرہ ہوتی ہے جو اپنے ملازمین/کارپوریٹ اکائی کے ممبرکے لیے لائف انشورنس کور حاصل کرتے ہیں ۔
پریمئیم بل کیا ہے؟
پریمئیم بل اس رقم کی ادائیگی کی انوائس ہوتی ہے جو پالیسی ہولڈر بیمہ کرنے والی کمپنی کو ادا کرتاہے جو انشورنس کروانے والے ملازمین کے گروپ /ممبران کولائف انشورنس کا تحفظ فراہم کرتی ہے۔
پالیسی دستاویز کیا ہوتی ہے؟
پالیسی دستاویز ایک قانونی معاہدہ ہے جسے ماسٹر کنٹریکٹ بھی کہتے ہیںجو پالیسی ہولڈر اور جوبلی انشورنس کے درمیان طے پانے والا
معاہدہ ہوتاہے۔یہ قانونی دستاویز ایک خاص مدت کیلئے جاری کی جاتی ہے۔
انڈورسمنٹ کیا ہے؟
انڈورسمنٹ کا مطلب ہے فوائد / شرح /عمر کی حد / پریمیم کی مقررہ تاریخ /پالیسی کی اختتامی تاریخ میں تبدیلی / ترمیم / دہرانا / اصلاح یاپالیسی دستاویزکی دیگر شرائط و ضوابط میں تبدیلی کو دستاویز میں شامل کرنا۔
کسٹمرز کو “کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا ہے” کی تفصیل کیا ہے؟
مزید معلومات کے لئے یہاںکلک کریں۔
اپنی پالیسی کو منظم کریں۔
میں اپنی پالیسی اپنی بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق کیسے منظم کرسکتا ہوں؟
پالیسی کی ڈپلیکیٹ دستاویزات حاصل کریں۔
اگر آپ کی پالیسی کی اصل دستاویزات گم ہوچکی ہیں تو آپ درج ذیل کاغذات جمع کراکے ڈپلیکیٹ پالیسی کی دستاویزات کے لئے درخواست دے سکتے ہیں :
- ڈپلیکیٹ پالیسی دستاویزات کے اجراء کے لئے حلف نامہ اور ڈکلریشن۔
- ڈپلیکیٹ پالیسی دستاویزات کے اجراء کے لئے ضمانت نامہ مع لاگواسٹامپ ڈیوٹی چارجز اورپروسیسنگ فیس ۔
ہمارا مشورہ ہے کہ تفصیلی معلومات کیلئے اپنے سروس پرسن(اپنی متعلقہ برانچ کے) سے یاہماری کسٹمرز سروسز ٹیم سے رابطہ کریں۔مطلوبہ دستاویزات باقاعدہ مکمل کرکے اس پتے پر بھیجئے:
کسٹمرز ایکسپیرینس ڈپارٹمنٹ – ہیڈ آفس
جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ،
74/1-A، لالہ زار، ایم ٹی خان روڈ،
کراچی74000-، پاکستان۔
ٹیلی فون: (021) – 35205095
فیکس: (021) – 35610959
ای میل: info@jubileelife.com
میں اپنا نام کس طرح تبدیل کرسکتا ہوں؟
آپ کو جلد از جلداپنے نام ،والد کے نام ،کسی بھی فرد کے نام جسے پالیسی سے فائدے ہوں،آپ کی شریک حیات کے نام (خواتین کیلئے) ، فائدہ حاصل کرنے والے کے نام اور سرپرست کے نام(اگر مقررکردہ فائدہ حاصل کرنے والے کی عمر 18 سال سے کم ہو) کی تصحیح یا تبدیلیوں کے ساتھ اپنے پالیسی ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کروانا لازمی ہے۔
ناموں کی تصحیح مکمل کرکے برائے مہربانی دستخط کریںاور درج ذیل جمع کروائیں:
- انڈورسمنٹ درخواست فارم(ERF)ٰیا تبدیلی کے لئے درخواست کا خط(نام انگریزی میں لکھیں، اور جو ہجے لکھیں وہ آپ کے تعلیمی اور دفتری کاغذات میںدرج ہجوں سے مختلف نہ ہوں)۔
- کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ / نادرا رجسٹریشن سرٹیفیکٹ(۱۸سال سے کم عمربچوں کیلئے)کی تصدیق شدہ نقول
- نام کی تبدیلی کیلئے برائے مہربانی درج ذیل کاغذات مکمل کرکے دستخط کریںاور جمع کرائیں:
- انڈورسمنٹ درخواست فارم(ERF)ٰیا تبدیلی کے لئے درخواست کا خط
- کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ / نادرا رجسٹریشن سرٹیفیکٹ(۱۸سال سے کم عمربچوں کیلئے)کی تصدیق شدہ نقول تبدیل شدہ نام کو دستاویز میں شامل کروانا
- نوٹری پبلک یا فرسٹ کلاس مجسٹریٹ سے تصدیق شدہ50روپے کے غیر عدالتی اسٹامپ پیپرپر حلف نامہ جس میں درج ہو کہ نام کی تبدیلی قانونی تقاضوں کے مطابق کی گئی ہے۔
- آپ کے نام کی تبدیلی کے اشتہار کاا خباری تراشہ۔
میں اپنی تاریخ پیدائش میں کیسے تبدیلی کرواسکتا ہوں؟
آپ کو اپنی تاریخِ پیدائش میں تبدیلی،پالیسی سے فائدہ حاصل کرنے والے فرد کی تاریخِ پیدائش،مقرر کردہ فرد کی تاریخ پیدائش اور سرپرست کی تاریخ پیدائش(اگر فائدہ حاصل کرنے والے کی عمر ۱۸ سال سے کم ہے) کے ساتھ جلد از جلد اپنی پالیسی کو اپ ڈیٹ کرانا لازمی ہے۔ زندگی کا بیمہ کروانے والے کی تاریخ پیدائش میں تبدیلی یا تصحیح کرنے سے خدشے کی دوبارہ جانچ اور پریمئیم کا دوبارہ حساب کرنے کی ضرورت ہوسکتی ہے۔
تاریخ پیدائش میں تبدیلی یا تصحیح کیلئے برائے مہربانی درج ذیل کاغذات مکمل کرکے جمع کرائیںـ:
- ۰انڈورسمنٹ ریکویسٹ فارم (EFR)یا تبدیلی کیلئے آپ کی درخواست
- بورڈ آف سیکنڈری اسکول سر ٹیفیکیٹ کی تصدیق شدہ کاپی (میٹریکولیشن سر ٹیفیکیٹ)
- کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ / نادرا کا رجسٹریشن سر ٹیفیکیٹ (۱۸ سال سے کم عمر کے بچوں کیلئے ) کی تصدیق شدہ نقول
میں اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC)نمبر کو کیسے تبدیل یا اپ ڈیٹ کرواسکتا ہوں؟
آپ کو اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈنمبر میں تبدیلی کی صورت میںجلداز جلداپنے پالیسی ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرنا چاہیے، بیمہ کرانے والے فرد کو کسی فائدے کے حصول کیلئے اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈنمبر ، فائدہ حاصل کرنے والے کے فرد کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈنمبر، سرپرست (اگر فائدہ حاصل کرنے والے کی عمر ۱۸ سال سے کم ہے)کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈنمبرکی ضرورت ہوتی ہے۔
اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈنمبر کو اپ ڈیٹ کروانے کیلئے برائے مہربانی درج ذیل دستاویزات فراہم کریں:
- سی این آئی سی کی تصدیق شدہ کاپی
میں اپنے رابطے کی تفصیلات کو کیسے تبدیل یا اپ ڈیٹ کرسکتا ہوں؟
آپ کو اپنے خط وکتابت کے پتے ، ای میل ایڈریس، ٹیلی فون/موبائل فون نمبرز یا کسی دوسرے رابطے کے حوالے میں تبدیلی یا تصحیح کی صورت میںاپنے پالیسی ریکارڈ کو جلد از جلد اپ ڈیٹ کروانا چاہئے ۔
اپنے رابطے کی تفصیلات میں تبدیلی یا تصحیح کیلئے برائے مہربانی درج ذیل دستاویزات جمع کرائیں:
- ۰انڈورسمنٹ ریکویسٹ فارم (ERF)یا تبدیلی کے لئے درخواست
نوٹ:
- برائے مہربانی اس بات کا اطمینان کرلیں کہ تمام دستاویزات اور فارم پر آپ کے وہی دستخط ہیں جو آپ کی پالیسی کے اصل ذاتی تجویز کے فارم پر ہیں۔
- برائے مہربانی مطلوبہ دستاویزات کی کاپیاںکسی گزیٹڈ گورنمنٹ عہدے دار یا ہماری کمپنی کے کسی سینئر آفیسر(اسسٹنٹ برانچ منیجر یا اس سے اوپر) سے تصدیق شدہ ہوں۔ دستاویزات کی اصل کاپیاں معائنہ کیلئے طلب کی جاسکتی ہیں۔
- اصل دستاویزات اور فارم (ہارڈ کاپیاں)جو باقاعدہ مکمل شدہ ہوں اور ان پر آپ کے اور گواہوں کے دستخط ہوں، اس پتہ پر بھیجیں:
کسٹمر ایکسپیرینس ڈپارٹمنٹ، ہیڈ آفس
جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ
74/1-A ۔ لالہ زار، ایم۔ٹی۔ خان روڈ،
کراچی 74000 ، پاکستان
ٹیلی فون: 021 – 35205095
فیکس: 021 – 35610959
ای میل: info@jubileelife.com - باقاعدہ مکمل شدہ دستاویزات مع تبدیلی/تصحیحات آپ کے پالیسی ریکارڈ میں شامل کرلی جائیں گی اور بذریعہ کورئیریا پالیسی کی عام شرائط کے انڈورسمنٹ یا بذریعہ خط ، جیسی صورت حال ہواس کی رسید بھیج دی جائے گی ۔
میں پالیسی کے فوائد اور اقدار میں کیسے تبدیلیاں کراسکتا ہوں؟
ہر پالیسی کے سال کی تکمیل پر (سالانہ تاریخ پر جو دستاویز کے آغازکی تاریخ کے لحاظ سے ہو)آپ اپنی پالیسی کے فوائد میں تبدیلی (ردوبدل) کراسکتے ہیں، جیسے :
- ضمنی فوائد(رائڈر) کو شامل کرنا یا ان کو ختم کرنا
- انشورنس کی رقم اور /یا رائڈر ویلیوز میں اضافہ/کمی
- پریمئیم کی رقم میں اضافہ/کمی
- پریمئیم کی ادائیگی کے طرز میں تبدیلی (ادائیگی کا تواتر)(سالانہ، ششماہی، سہ ماہی ، ماہانہ)
- نان انڈیکس ویلیو سے انڈیکس ویلیو میں یا اس کے برخلاف تبدیلی (جزوی انڈیکسیشن کی بھی اجازت ہے)
مرحلہ 1
پالیسی کے فوائد اور اقدار میں تبدیلی میں مدد کیلئے بہتر ہے کہ آپ اپنے سروس پرسن سے مشورہ کرلیں۔(اس کا نام تجدید کے خط کی نچلی طرف سیدھے ہاتھ پردرج ہے)۔
اس کیلئے درج ذیل مطلوبہ دستاویزات مکمل کرکے جمع کرانی ہوں گی۔برائے مہربانی اس بات کا اطمینان کرلیں کہ تمام دستاویزات اور فارم پر آپ کے وہی دستخط ہیں جو آپ کی پالیسی کے اصل ذاتی تجویز کے فارم پر ہیں۔
- انڈورسمنٹ ریکوئسٹ فارم (ERF)
- صحت اور پیشہ کا ڈکلریشن فارم (DHO)
- انڈورسمنٹ کا دوبارہ تیارکردہ نقشہ
- اصل پالیسی دستاویزات۔
کوئی بھی تبدیلی اس وقت شامل کی جائے گی جب پالیسی موثر ہو اور تمام پریمئیم ادا شدہ ہوں۔ نیز یہ تبدیلی جوبلی لائف انشورنس کی جانب سے خدشات کے بارے میں دوبارہ تحریر (دوبارہ جانچ) سے مشروط ہے۔تبدیل شدہ خدشات کی دوبارہ جانچ کیلئے طبی ٹیسٹ اور رپورٹس طلب کی جاسکتی ہیں۔اگر پالیسی ایک سال سے زیادہ کی مدت سے غیر موثر ہے تو بحالی کا فارم (RF)مکمل کرکے جمع کرانا ہوگا۔
مرحلہ 2
اصل دستاویزات اور فارم (ہارڈ کاپیاں)جو باقاعدہ مکمل شدہ ہوں اور ان پر آپ کے اور گواہوں کے دستخط ہوں،اس پتہ پر بھیجیں:
کسٹمر ایکسپیرینس ڈپارٹمنٹ، ہیڈ آفس
جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ
74/1-A ۔لالہ زار، ایم۔ٹی۔ خان روڈ
کراچی 74000 ، پاکستان
ٹیلی فون: 021 – 35205095
فیکس: 021 – 35610959
ای میل: info@jubileelife.com
مرحلہ 3
ایک مرتبہ تمام مطلوبہ دستاویزات کمپنی کے اطمینان کے مطابق مکمل ہوگئیں تو کمپنی آپ کی انڈورسمنٹ کی درخواست پر غور کرے گی اور منظوری کی صورت میںپالیسی کے فوائد اور اقدارمیں تبدیلی کردی جائے گی اور پالیسی کی عام شرائط کا انڈورسمنٹ جاری کردیا جائے گاجو آپ کے ڈاک کے پتہ پر کورئیر /رجسٹرڈ میل کے ذریعہ بھیج دیا جائے گا۔
مرحلہ 4
تجدید کا رسیدی خط،فائنل رسید اور پالیسی کی یونٹ رپورٹ(صرف یونٹ سے منسلک پالیسیوں کیلئے) آپ کو ایک ہفتہ بعد بذریعہ کورئیر بھجوادی جائیں گی۔
اگر پالیسی کے تحت نامزد فائدہ حاصل کرنے والے /سرپرست میں تبدیلی آجائے تو کیا کرنا ہوگا؟
اگر آپ پالیسی کے تحت فائدہ حاصل کرنے والے /سرپرست کے طور پر اپنے مقرر کردہ /نامزد شخص کی تبدیلی چاہتے ہیںتوبرائے مہربانی درج ذیل دستاویزات مکمل کرکے جمع کرائیں:
- انڈورسمنٹ برائے تبدیلی ء نامزدگی (ECN)فارم
- انڈورسمنٹ ریکوئسٹ فارم (ERF)یا آپ کا خط جس میں فائدہ حاصل کرنے والے/سرپرست کی تبدیلی کی درخواست کی گئی ہو۔
- نامزد شخص کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ /نادرا سے رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ (۱۸ سال سے کم عمر کے بچوں کیلئے ) کی تصدیق شدہ کاپیاں
اگرنامزد کردہ فرد بچہ (۱۸ سال سے کم)ہے تو ایک سرپرست (۱۸ سال سے زیادہ عمر کا)مقرر کرنا لازمی ہے۔
لائف انشورنس پالیسیوں میں فائدہ حاصل کرنے والوں اور سرپرست کے تقرر سے متعلق ضابطوں کو سمجھنے کیلئے انشورنس آرڈیننس XXXIX)2000) کے پارٹ X(سیکشن 72,71 اور73 )سے رجوع کریں۔
نوٹ:
- برائے مہربانی اس بات کا اطمینان کرلیں کہ تمام دستاویزات اور فارم پر آپ کے وہی دستخط ہیں جو آپ کی پالیسی کے اصل ذاتی تجویز کے فارم پر ہیں۔
- برائے مہربانی مطلوبہ دستاویزات (جہاں ضرورت ہو)کی کاپیاںکسی گزیٹڈ گورنمنٹ عہدے دار یا ہماری کمپنی کے کسی سینئر آفیسر (اسسٹنٹ برانچ منیجر یا اس سے اوپر) سے تصدیق شدہ ہوں۔ دستاویزات کی اصل کاپیاں معائنہ کیلئے طلب کی جاسکتی ہیں۔
- اصل دستاویزات اور فارم (ہارڈ کاپیاں)جو مناسب طور پر مکمل شدہ ہوں اور ان پر اپنے اور گواہوں کے دستخط ہوں، اس پتہ پر بھیج دی جائیں:کسٹمر ایکسپیرینس ڈپارٹمنٹ، ہیڈ آفس ،جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ
74/1-A ۔ لالہ زار، ایم۔ٹی۔ خان روڈ،
کراچی 74000 ، پاکستان
ٹیلی فون: 021 – 35205095
فیکس: 021 – 35610959
ای میل: info@jubileelife.com - باقاعدہ مکمل شدہ دستاویزات موصول ہونے پر آپ کی جانب سے درخواست کردہ نامزدگی میں تبدیلی آپ کے پالیسی ریکارڈ میں شامل کرلی جائے گی اور بذریعہ کورئیر آپ کواس کی رسید بھیج دی جائے گی ۔
میں اپنی پالیسی کیسے ختم کرسکتا ہوں؟
پالیسی کے دو سال مکمل ہونے کے بعد (جب کہ دو سال کے پریمئیم کی کل رقم ادا کردی گئی ہو)آپ اپنی پالیسی ختم کرسکتے ہیں۔خود ختم کرنے کی صورت میں ، ختم کرنے کی ویلیو (پالیسی کے یونٹ اکائونٹ میں دستیاب کیش ویلیو)،ختم کرنے کے چارجز (اگر ہوں)منہا کرکے بقیہ رقم آپ کو ادا کردی جائے گی۔تاہم پالیسی کے ابتدائی سالوں میں پالیسی ختم کرنے سے کم کیش ویلیو حاصل ہوگی۔
اگر آپ نے کسی بھی وجہ سے پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تو آپ کو درج ذیل کے مطابق عمل کرنا ہوگا:
مرحلہ 1
درج ذیل دستاویزا ت مکمل کریں اور جمع کرائیں:
- ریکوئسٹ فار سرنڈر فارم مکمل شدہ ہواور اس پر پالیسی کے مالک کے دستخط ہوں
- پالیسی کے مالک کا بینک اکائونٹ نمبرمع بینک کے نام اور اس کی شاخ (متعلقہ بینک سے باقاعدہ تصدیق شدہ)
- سی این آئی سی کی تصدیق شدہ کاپی
- زکوٰۃ سے استثنیٰ کا ڈکلریشن فارم
- کنزرویشن اٹیمپٹ فارم (اگر پالیسی ہمارے سیلز کے نمائندے کے ذریعہ براہ راست خریدی گئی ہے)
- اصل پالیسی دستاویزات
نوٹ:اصل پالیسی دستاویزات گم ہونے کی صورت میں، برائے مہربانی انڈمنٹی بونڈ برائے گمشدگی پالیسی دستاویزات جمع کرائیں۔
مرحلہ 2
درج ذیل مکمل شدہ فارم اپنی متعلقہ برانچ میں جمع کرائیں:
- ریکوئسٹ فار سرنڈر فارم ۔ مکمل کیا جائے اور اس پر پالیسی کے مالک کے دستخط ہوں
- پالیسی کے مالک کا بینک اکائونٹ نمبرمع بینک کے نام اور اس کی شاخ (متعلقہ بینک سے باقاعدہ تصدیق شدہ)
- سی این آئی سی کی تصدیق شدہ کاپی
- زکوٰۃ سے استثنیٰ کا ڈکلریشن فارم
- کنزرویشن اٹیمپٹ فارم (اگر پالیسی ہمارے سیلز کے نمائندے کے ذریعہ براہ راست خریدی گئی ہے)
- اصل پالیسی دستاویزات
نوٹ:اصل پالیسی دستاویزات کے گم ہوجانے کی صورت میںپالیسی دستاویزات گم ہونے کا تلافی بونڈ فراہم کریں۔
مرحلہ 3
کمپنی کے اطمینان کے مطابق تمام مطلوبہ شرائط پوری ہونے پرپالیسی ختم کرنے کی درخواست پر کارروائی ہوگی اور ختم کرنے کی ویلیو کا چیک آپ کی متعلقہ برانچ کو بھجوادیا جائے گا جہاں سے آپ وصول کرسکتے ہیں۔
میں اپنی پالیسی کیسے بحال کرسکتا ہوں؟
پالیسی بحال کرانے کا مطلب ہے کہ پالیسی کے تمام فوائد اور ویلیوبھی بحال ہوںگے جو پریمئیم کی تجدید کی عدم ادائیگی کے سبب یا عدم ضبطی کے تحت یا پالیسی کی عمومی شرائط کے اداشدہ پروویژن کے لاگو ہونے پر ختم ہوگئے تھے۔
پریمئیم کی ادائیگی کیلئے 30 (تیس دن) کی رعایت دی جاتی ہے یعنی اگر آپ پریمئیم کی ادائیگی کی آخری تاریخ سے 30دن کے اندر اپنے واجب الادا پریمئیم کی ادائیگی کردیتے ہیں تو آپ کی پالیسی بغیر کسی اضافی شرائط یا جرمانہ کے بحال ہوجائے گی ۔تاہم،اگر آپ اس رعایتی مدت کے 30دن گزرجانے پر اپنے پریمئیم کی ادائیگی کرتے ہیں تو اپنی پالیسی کی بحالی کیلئے برائے مہربانی درج ذیل ہدایات پر عمل کریں:
مرحلہ 1
صحت اور پیشہ کے ڈکلریشن (DHO)کیلئے درخواست مکمل کریں۔اگر پریمئیم کی ادائیگی مقررہ تاریخ سے 90دن کی مدت کے بعد کی گئی ہے تو صحت اور پیشہ کا ڈکلریشن (DHO)کے علاوہ موجودہ لاگو بحالی کی فیس بھی وصول/منہا کیجائے گی
مرحلہ 2
آپ کو متعلقہ دستاویزات کے ساتھ مکمل تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی
مرحلہ 3
فارم پر لائف ایشور کرنے والے اور پالیسی ہولڈر کے دستخط ہونے چاہئیں۔(اگر پالیسی ہولڈر لائف انشور کرانے والے کے علاوہ کوئی دوسر ا فرد ہے)
مرحلہ 4
اصل DHOفارم جو باقاعدہ مکمل ہواور اس پر آپ کے اور گواہوں کے دستخط ہوںمع پریمئیم کے چیک (لیٹ فیس کے ساتھ یا اس کے بغیر، جو بھی صورت ہو)درج ذیل پتہ پر لازمی طور پر بھجوائیں:
کسٹمر ایکسپیرینس ڈپارٹمنٹ، ہیڈ آفس
جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ
74/1-A ۔ لالہ زار، ایم۔ٹی۔ خان روڈ،
کراچی 74000 ، پاکستان
ٹیلی فون: 021-35205095
فیکس: 021-35610959
ای میل:info@jubileelife.com
مرحلہ 5:
آپ کے صحت اور پیشہ کی کیفیت تحریری شرائط کے مطابق ہوئیں تو پالیسی کی تجدید کردی جائے گی اور ایک ہفتہ بعد تجدید کا رسیدی خط، فائنل رسید اور پالیسی یونٹ رپورٹ(صرف یونٹ سے منسلک پالیسیوں کیلئے)آپ کو بذریعہ کورئیربھجوادی جائیں گی۔
نوٹ:
- برائے مہربانی اطمینان کرلیں کہ DHOفارم پر آپ کے وہی دستخط ہیںجو آپ کی پالیسی کے اصل تجویز فارم پر ہیں۔
- برائے مہربانی نوٹ فرمائیں کہ ہم صرف انہی پالیسیوں کی تجدید کرسکتے ہیں جن پر تین سال سے زیادہ کا سالانہ پریمئیم واجب الادا نہ ہو۔اگر ایک سال کا سالانہ پریمئیم واجب الادا ہے تو برائے مہربانی بحالی کے فارم (RF)،(علاوہ DHOاور بحالی کی فیس) مکمل کرکے جمع کرائیں۔
- آپ کے بہترین مفاد میں ہے کہ آپ اپنی پالیسی کی تجدید کیلئے پریمئیم کی بروقت ادائیگی کردیں۔
میں کس طرح اپنی پالیسیوں کو تفویض یا منتقل کر سکتا ہوں؟
آپ کسی قرض کی واپسی کو محفوظ بنانے کیلئے (پالیسی کی ایشورڈ رقم کو رہن رکھ کر) یا قرض کی ضمانت کے طور پر(پالیسی کی کیش ویلیو کو گروی کے ذریعہ)یا کسی اور مقصد سے جو آپ کے نزدیک اہم ہو،اپنی پالیسی کسی دوسرے شخص یا ادارے کو تفویض یا منتقل کرسکتے ہیں۔
آپ کوپالیسی تفویض یا منتقل کرنے کے لئے درج ذیل مکمل کرنے اور جمع کرانے کی ضرورت ہوگی:۔
- اصل پالیسی دستاویزات(برائے مہربانی اپنی پالیسی کی دستاویزات ہمیشہ حفاظت سے رکھیں)
- انڈورسمنٹ برائے تفویض فارم(EAF)
- انڈورسمنٹ ریکویسٹ فارم(ERF) یا آپ کا خط جس میںپالیسی کی تفویض/منتقلی کی درخواست کی گئی ہو۔
- تفویض کرنے والے (آپ)اور (جس شخص کو پالیسی منتقل کی جائے)دونوں کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ نقول
- اگرکسی ادارہ/کارپوریٹ اکائی کو تفویض کرنا ہے تو براہِ کرم معاہدے کی ایک عدد تصدیق شدہ نقل فراہم کریں جس کی بنیاد پر تفویض کرنی مقصود ہو۔
ایک مرتبہ پالیسی تفویض کردی گئی تو آپ کے حقوق (متفقہ تفویض کی شرائط کی حد تک)بطور پالیسی مالک اور آپ کے نامزد کردہ فرد/پالیسی کے تحت سرپرست کیلئے منسوخ رہیں گے۔تا کہ وقت مذکورہ پالیسی آپ کودوبارہ تفویض نہ کردی جائے۔ لائف انشورنس میں تفویض یا منتقلی کے ضابطوں کو مکمل طور پر سمجھنے کے لئے براہِ کرم پارٹ (سیکشن71,72, & 73)انشورنس آرڈیننس (XXXIX) 2000 ملاحظہ کریں۔
نوٹ:
- براہ کرم اطمینان کرلیں کہ تمام دستاویزات اور فارمزپر آپ کے دستخط آپ کی پالیسی کے اصل مجوزہ فارم پر کئے گئے دستخط کے مطابق ہیں۔مزید یہ بھی کہ منتقل الیہ کے دستخط مذکورہ شخص کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ پرکئے گئے دستخط سے لازماَََ مطابق ہوں
- براہ کرم دستاویزات کی تصدیق شدہ نقول(جہاں درکار ہو)بذریعہ سرکاری اہلکار یا ہماری کمپنی کے اعلیٰ آفسر(اسسٹنٹ برانچ منیجریا اس سے اوپر)کی ہو۔اصل دستاویزات معائنہ کیلئے طلب کی جاسکتی ہیں۔
- اصلی دستاویزات اور فارمز(ہارڈ کاپی)باقاعدہ مکمل شدہ،دستخط شدہ او رگواہی شدہ لازمی اس پتہ پر بھیجی جائیں:
کسٹمرز ایکسپیرینس ڈپارٹمنٹ – ہیڈ آفس
جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ،
74/1-A، لالہ زار، ایم ٹی خان روڈ،
کراچی74000-، پاکستان۔
ٹیلی فون:(021)35205095
فیکس:021 – 35610959
ای میل:info@jubileelife.com - آپ کی جانب سے بھیجی گئی تفویض/منتقلی کی درست دستاویزات موصول ہونے پرپالیسی ریکارڈ میں درج کرلی جائیں گی اور آپ کو بذریعہ خط اس کی رسید کورئیر کردی جائے گی۔