پالیسی آن لائن
جوبلی لائف انشورنس ایک منفرد سروس کی پیشکش کرتی ہے جس سے آپ اپنی انشورنس پالیسی کی ترتیب کو بآسانی کنٹرول کرسکتے ہیں۔
ہم پالیسی آن لائن پرکیوں سائن اپ کریں؟
ہمارے یوزر فرینڈلی آن لائن پورٹل پرسائن اپ کرکے آپ اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی وقت اپنی پالیسی سے متعلق درجِ ذیل تفصیلات تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں:۔
- پالیسی کی کیفیت
- کیش ویلیو
- پالیسی کے فوائد
- ایشور کی گئی رقم
- یونٹ کی موجودہ صورتحال
- نکالی گئی رقوم
- لین دین کی تفصیلات
- پریمئیم کی ادائیگی*
*اب آپ اپنی لائف انشورنس پالیسی کے پریمئیم کی ادائیگی آن لائن کرسکتے ہیں۔
پالیسی آن لائن پورٹل پر کیسے سائن اپ کریں؟
اگرآپ کا ای میل ایڈریس جوبلی لائف میں رجسٹرڈ ہے۔
- ہماری ویب سائٹ(www.jubileelife.com)کے آن لائن پالیسی پورٹل پر وزٹ کریں۔.
- کسٹمر لاگ -ان پر کلک کریں۔
- ’’اکاؤنٹ نہیں ہے‘‘ پر سائن اپ کریں اورہمیں اپنا ای ۔میل ایڈریس بھیجئے۔
- جوبلی لائف کی جانب سے بھیجی گئی ای ۔میل کے مطابق عمل کریں۔
اگر آپ کا ای۔میل ایڈریس جوبلی لائف کے ساتھ ابھی تک رجسٹرڈ نہیں ہوا ہے
تو آپ اپنا ای۔میل ایڈریس رجسٹر کروانے کے لئے نیچے دیئے گئے تین طریقوں میں سے کوئی ایک اختیار کرسکتے ہیں:
- بذریعہ کال – آپ (021) 111-111-554 پر کال کرسکتے ہیں۔
- بذریعہ ایس ایم ایس – درج ذیل کے مطابق ٹیکسٹ 8554پر بھیجیں:
JUBILEELIFE<Space><Policy#><Space><Email Address><Space><CNIC Number> - کسٹمرز سہولت سینٹر پر تشریف لائیں۔
نوٹ: اپنی ای میل آئی ڈی کی رجسٹریشن کرانے کے بعد برائے مہربانی اوپر دیئے گئے مرحلوںکے مطابق سائن اپ کریں۔