بورڈ آف ڈائریکٹرز
امین سیرمبوہ
Director
Amyn Currimbhoy is a Chartered Accountant by profession. He has more than 18 years of experience in Finance and General Management in a manufacturing environment at a senior level. Recently; Amyn Currimbhoy was the Managing Director (1997 to 2016) of J&P Coats Pakistan (Pvt) Limited; which is a wholly owned subsidiary of Coats Group plc UK. He has also served as a Finance Director for the J&P Coats. Previously; he was also Finance Manager of ICI Pakistan Limited from 1991 to 1997. He has also worked for Aga Khan University Hospital, International Investment & Securities Limited and Blinkhorns Chartered Accountants London.
Amyn Currimbhoy is a Chartered Accountant from Institute of Chartered Accountants in England and Wales. He has an accountancy degree from University of Sunderland UK.
رفیع الدین ذاکر محمود
جناب رفیع الدین ذاکر محمود HBLمیں 12 سال سے زائد عرصے تک صدر اورچیف ایگزیگٹیو آفیسرکی خدمات انجام دینے کے بعد ریٹائر ہوئے۔آپ نےHBL کی تعمیرِنو اور ترقی میںاہم کردار ادا کیا۔
جناب ذاکر محمود نے انجینئرنگ میںماسٹر اورفنانس میں میجر کے ساتھ MBA کی ڈگریاں یونیورسٹی آف کیلی فورنیا،لاس اینجلس(UCLA)سے حاصل کیں۔آپ کودنیا کے مختلف حصوں بشمول یورپ ،مشرق ِوسطیٰ اور پاکستان کے مقامی اور بین الاقوامی بینکوں میں کام کرنے کا 34سال سے زیادہ عرصے کا تجربہ حاصل ہے۔
HBLمیں شمولیت سے پہلے جناب ذاکر محمود نے1991سے 2000کے دوران میں Indosuez Credit Agrocoleمیں جنرل منیجر UAE اورکارپوریٹ بینکنگ کے سربراہ او رسینئر وائس پریزیڈنٹ ، پاکستان کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
آپ نے 1977سے 1991کے دوران میں بینک آف امریکہ میں یورپ،مشرقِ وسطیٰ اور پاکستان میں سینئیر عہدوں پربینکنگ کے مختلف امور انجام دئیے۔
آپ اس وقت درج ذیل کمپنیوں کے بورڈزمیں شامل ہیں:
- حبیب بینک لمیٹڈ(لسٹڈ)
- جوبلی جنرل انشورنس کمپنی لمیٹڈ(لسٹڈ)
- حبیب الائیڈ انٹرنیشنل بینک پی ایل سی،یو۔کے(لسٹڈ)
- خوشحالی بینک لمیٹڈ(ان لسٹڈ)
- کرغزانویسٹمنٹ اینڈ کریڈٹ بینک کلوز مشترکہ اسٹاک کمپنی(ان لسٹڈ)
- آغا خان یونیورسٹی(ان لسٹڈ)
- ڈائمنڈ ٹرسٹ بینک کینیا لمیٹڈ(لسٹڈ)
سلطان علی الانہ
جناب سلطان علی الانہ، آغا خان فنڈ برائے اکنامک ڈویلپمنٹ( AKFED)کے ڈائریکٹر ہیںاورAKFEDکی بینکنگ ، انشورنس اور ایوی ایشن میں سرمایہ کاری کے امور کے نگراںہیں۔جناب الانہ بینکنگ کیرئیر پروفیشنل ہیں اور ریٹیل،کارپوریٹ اور انویسٹمنٹ بینکنگ میں 30سال سے زیادہ عرصہ کے تجربہ کے حامل ہیں۔جناب الا نہ حبیب بینک لمیٹڈ کے چیئر مین بھی ہیں جو اس وقت دنیا بھر کے 25 ممالک میں قائم ہے اور 1,600برانچوں کے ساتھ یہ پاکستان کاسب سے بڑا بینک ہے۔
جناب الا نہ 1997 سے بطور ڈائریکٹرٹورزم پروموشن سروسز پاکستان لمیٹڈ اورپاکستان میں سرینہ ہوٹلز کے مالکان میں شامل ہیں اور ہوٹلز کے آپریشنزکی خدمات بھی انجام دے رہے ہیں۔جناب الا نہ McGillیونیورسٹی سے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ اوریونیورسٹی آف وسکونسن سے انجیئرنگ اور منیجمنٹ کی ڈگریوں کے حامل ہیں۔
جان جوزف میٹکاف
جناب جان جوزف میٹکاف چارٹرڈ انشورر اور چارٹرڈانشورنس انسٹیٹیوٹ آف یو ۔کے کے فیلو ہیں ۔ آپ انشورنس انڈسٹریز میں وسیع تجربے کے حامل ہیں۔
1990میںسلطنت آ ف عمان اور اس کے بعدمتحدہ عرب امارات سے اپنے بین الاقوامی کیرئیر کا آغاز کرنے سے پہلے آپ نے یو ۔کے میں انشورنس کمپنیوں اوربروکر ز اداروں میںمختلف عہدوں پرکام کیا ۔پھر1996 میںآپ نے الیانزگروپ میں شمولیت اختیار کی جہاں آپ الیانز لائف ایشورنس کمپنی اور الیانز انشورنس کمپنی ، مصر کے ایگزیکیٹو چیئرمین مقرر ہوئے ۔ اس سے قبل آپ ایشیا۔پیسفک لائف کے ریجنل جنرل منیجر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔
2006سے آپ AKFEDمیں انشورنس کے سربراہ کی حیثیت سے کاروباری امور انجام دے رہے ہیںاورانشورنس میں AKFED کی سرمایہ کاریوںکے منتظم نگراں ہیں جو افریقہ کے 7 ممالک ،پاکستان اور کرغستان میں 10 انشورنس آپریشنزپر مشتمل ہے۔
جناب میٹکالف جوبلی جنرل انشورنس کمپنی لمیٹڈ،پاکستان(لسٹڈ)،جوبلی ہولڈنگزلمیٹڈ،کینیا(لسٹڈ)جوبلی انشورنس کمپنی آف کینیا،جوبلی لائف انشورنس کمپنی آف یوگنڈا،جوبلی انشورنس کمپنی آف تنزانیہ،جوبلی انشورنس کمپنی برونڈی،جوبلی انشورنس کمپنی آف ماریشس اور جوبلی کرغستان انشورنس کمپنی،کرغستان کے تقرریوں کے بورڈ میں شامل ہیں۔
جاوید احمد
جناب جاوید احمد جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیگیٹیوآفیسر ہیں۔آپ جوبلی کرغستان انشورنس کمپنی، CJSC،کرغستان کے بورڈ میں بطور ڈائریکٹر شامل ہیں۔آپ انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ایگزیگٹیو کمیٹی کے ممبر بھی ہیں۔
جناب احمد جوبلی لائف سے 1997سے منسلک ہیں جب آپ نے کمپنی کے ہیڈ آف آپریشنز کے طور پر شمولیت اختیار کی۔ 1999میں آ ٓپ کو بزنس ڈیولپمنٹ میں سیلز اور مارکیٹنگ کا سربراہ مقررکیا گیا ۔2003میں جب AKFEDنے کمپنی کو خرید ا تو آپ کو منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیگٹیو آفیسرکے عہدے پرترقی دیدی گئی ۔ آپ کی قیادت میں جوبلی لائف پاکستان کا شمار نجی شعبے کی سرِ فہرست انشورنس کمپنیوں میں ہونے لگا۔
جوبلی لائف میں شمولیت سے قبل آپ4سال ای ایف یو لائف اور7 سال تک اسٹیٹ لائف سے وابستہ رہے جہاں آپ نے آپریشنز،گروپ اینڈ پینشن،سیلز اینڈ مارکیٹنگ اور ایکچورئیل کے شعبوں میں کام کیا۔
جناب احمد سوسائٹی آف ایکچوئیریز(امریکہ) کے فیلو، انسٹیٹیوٹ آف ایکچوئیریز(آسٹریلیا) کے ایسوسی ایٹ اور پاکستان سوسائٹی آٖف ایکچوئیریز کے فیلو ہیں۔
کمال اے چنائے
جناب کمال اے چنائے پاکستان کیبلز لمیٹڈ کے چیف ایگزیگٹیو ہیں۔آپ نے وہارٹن اسکول،یونیورسٹی آف پنسلوانیہ، یو ایس اے سے گریجویشن کیا ہے۔
آپ آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ،انٹرنیشنل انڈسٹریز لمیٹڈ،انٹرنیشنل اسٹیلزلمیٹڈ اورNBPفلر ٹن ا ایِسٹ مینجمنٹ لمیٹڈ (NAFA) کے بورڈآف ڈائریکٹرزمیں شامل ہیںاور جوبلی لائف انشورنس کے چیئرمین ہیں۔ آپ جمہوریہ سائپرس کے اعزازی کونسل جنرل بھی ہیں۔
جناب کمال چنائے انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس(ICC) پاکستان کی ایگزیگٹیو کمیٹی کے ممبر ہیںاور مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (MAP)کے سابق صدر ہیں۔آپ آرمی برن ہال انسٹیٹیوشنز کے بورڈ آف گورنرز میںبھی شامل ہیں۔
اس سے قبل آپ آغا خان فاؤنڈیشن (پاکستان )کے چیئر مین بھی رہ چکے ہیں۔آپ نے پاکستان سینٹر آف فلن تھراپی، پاکستان سیکوریٹی پرنٹنگ کارپوریشن، اٹلس بیٹری لمیٹڈاور فرسٹ انٹرنیشنل انوسٹمنٹ بینک(an Amex (JVمیں بھی بطور ڈائریکٹرخدمات انجام دیں۔ آپ نے آغا خان یونیورسٹی انڈر گریجویٹ ایڈمیشنز کمیٹی اور یونیورسٹی آف پنسلوانیہ المنائی کمیٹی برائے پاکستان میں بھی خدمات انجام دیں ۔
آپ تھر کول فیلڈکی ترقی میں دلچسپی رکھنے والی بین الاقوامی کمپنیوں کے کنسورشیم، تھر پاک کے مشیر ہیں ۔
آپ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس کے ” سرٹیفائیڈ ڈائریکٹر”ہیں۔
امین سیرمبوہ
Director