اسٹاک کی معلومات
شئیر ہولڈرز کسی بھی کاروبار میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔وہ ابتدائی سرمایہ فراہم کرتے ہیں جو کمپنی کو کاروبار چلانے اور پھر اس سے حاصل ہونے والے منافع اور حسب ِ ضرورت مزید سرمایہ کاری سے کاروبارکو فروغ حاصل ہوتا ہے۔ہم شیئر ہولڈرز کے لگائے ہوئے سرمایہ پر سال بہ سال اوسط سے زیادہ منافع حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
جوبلی لائف ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جس کے شیئرز کی کراچی اسٹاک ایکسچینج(www.psx.com.pk) میں خریدوفروخت ہوتی ہے۔ کمپنی کا موجودہ اداشدہ سرمایہ 721ملین روپے ہے۔31مارچ 2016کو اس کی مجموعی شیئرہولڈر ایکویٹی 3,528ملین روپے تھی۔