کارپوریٹ ہیلتھ انشورنس
ایک صحت مندملازم ہی خوش رہ سکتا ہے اور خوش رہنے والے افراد کمپنی کی طویل المدت کامیابی کیلئے لازمی جزو ہوتے ہیں۔کمپنی کا بنیادی مقصد منافع کمانا ہوتا ہے اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب ہر ملازم سوفیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔جوبلی لائف کا کارپوریٹ ہیلتھ انشورنس پلان آپ کی کمپنی کی ایسی ضرورت پوری کرتا ہے جو سوفیصد کارکردگی کیلئے درکار ہے۔
اپنے ملازمین کو ہیلتھ انشورنس کا تحفط فراہم کرنا اب کوئی لگژری نہیں ہے۔ یہ باصلاحیت افراد کو راغب کرنے اور کمپنی سے منسلک رہنے کیلئے انتہائی ضروری ہے۔یہ حقیقت ہے کہ اکثر ملازمین ہیلتھ انشورنس کو ملازمت کا سب سے بڑا فائدہ سمجھتے ہیں۔اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ لوگ مختلف وجوہات کی بناء پرانفرادی طور پر ہیلتھ انشورنس پلان حاصل نہیں کرتے۔اکثر کمپنیاںوقت یا ذرائع نہ ہونے کے سبب اپنے طور پرہیلتھ کئیر کا انتظام نہیں کرتیں، لہذٰا ہم اس موقع پر اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔جوبلی لائف آپ کے تمام ملازمین کے لئے ہیلتھ کیئر کا بندوبست کرتی ہے جس میں ہسپتال کے عام چیک اپ سے لے کر شدید ایمرجنسی کی صورت حال شامل ہے۔ہم ہرملازم کے لئے ہر مرحلے پر صحت سے متعلق امور کی دیکھ بھال کریں گے اور آپ کے عملے کو بہترین علاج کی سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔اس سے آپ کو انتظامی پریشانی بھی نہیں ہوگی اور آپ کو ذہنی سکون میسر ہوگا جو اس تحفظ سے ہی مل سکتا ہے۔ہیلتھ انشورنس آپ کوکاروبار کے مالک ہونے کے ناطے اپنے ذاتی صحت کے مسائل کے اخراجات کم کرنے میں بھی مدد دے گا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ پریمیئم کی رقم ان انفرادی صحت کے اخراجات سے بہت کم ہوگی جو کمپنی ان کو لوٹاتی ہے اور دوسری طرف اس کی کوریج بھی زیادہ ہوگی۔