کارپوریٹ لائف انشورنس
کارپوریٹ لائف انشورنس کے کئی طرح کے فائدے ہیں۔یہ نہ صرف آجر کی قانونی ذمہ داری ہے بلکہ کمپنی کی طرف سے ادا کیا جانے والا پریمیئم بھی قابل ٹیکس آمدنی میں سے منہا کرلیا جاتا ہے۔کارپوریٹ کی شرح بھی انفرادی پلان کی شرح سے زیادہ باکفایت اور لچکدارہے اور آپ کی کمپنی کو ایک مسابقتی فائدہ کے حصول میں مدد دیتی ہے۔ اس لئے کہ اس سے آپ کے ملازمین کو ذہنی سکون حاصل ہوتا ہے کہ آپ کی کمپنی میں کام کرتے ہوئے ان کا مستقبل محفوظ ہے اور یہ کہ کسی کی وفات یا معذوری کی صورت میں اس کی فیملی بھی ٹیکس سے مبرا رقم کلیم حاصل کرسکتی ہے۔جوبلی لائف کے کارپوریٹ لائف انشورنس پلان کے فائدے اور منفرد خصوصیات آپ کو آسانی فراہم کرتے ہیں کہ آپ جاب مارکیٹ میں بہترین اور ذہین باصلاحیت افراد کو پرکشش مواقع اور کمپنی سے منسلک رہنے پر آمادہ کرسکیں۔
کارپوریٹ لائف انشورنس کے تحت دستیاب اضافی کارپوریٹ لائف پلان
مالیاتی اداروں کے لئے خصوصی کارپوریٹ لائف پلان