مائکرو انشورنس
“لوگوں کو غیر متوقع پریشانی پر قابو پانے کے قابل بنانا”
پاکستان کی کل آبادی کے% 30سے زیادہ لوگ غربت کی زندگی گزاررہے ہیں اور مستقبل قریب میں یہ تعداد اور بھی بڑھ سکتی ہے۔آئیے کچھ دیر کو اس دہلانے والی حقیقت کی گہرائی میں جاکر دیکھیں۔ کئی لوگ غربت کی آخری حد پر ہیں۔
ان کی زندگی غیر یقینی کی صورت حال سے دوچار ہے جہاں ان کے ایک فیملی ممبر کی بیماری یا کوئی غیر متوقع حادثہ پورے خٰاندان کو قرض اور اس کو اتارنے کے کبھی نہ ختم ہونے والے چکر میں پھنسا دیتا ہے۔ پھر ان کی پوری نسل ایک ایسے نظام کا شکار ہوجاتی ہے جس سے نکلنے کی کوئی صورت نہیں رہتی۔لیکن کیا اس کا یہ مطلب ہے کہ غریب شخص ایسی زندگی کے بارے میں سوچ نہیں سکتا جہاں ایسی غیریقینی صورت حال ایک معمول نہ ہو۔اسی لئے جوبلی انشورنس اپنے وژن “لوگوں کو غیر متوقع پریشانی پر قابو پانے کے قابل بنانا” پر عمل کرتے ہوئے معاشرے کے غریب ترین افراد کوایک بہتر کل کی جانب بڑھنے کا موقع دیتی ہے۔باکفایت، آسان رسائی، لچکدار اور سادگی کے اصولوں پر مبنی ہماری یہ اولین مائکروانشورنس کی پروڈکٹس پہلے ہی 1,000,000افراد کو فراہم کی جارہی ہے جن کو ابھی تک اس شعبہ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔
ایسے طبقہ کو لائف اور ہیلتھ انشورنس کے فوائد فراہم کرنا، جوازخود ایسی سہولت حاصل نہیں کرسکتے،ایسے افراد کو سہولت فراہم کرنے کے عزم پر کاربند رہتے ہوئے ہم کریڈٹ لائف اور سیونگ کمپلیشن کی پروڈکٹس پیش کررہے ہیں جس میں ذیلی فوائد جیسے کفن دفن کے اخراجات وغیرہ۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ کوریج ایک قابل برداشت کم پریمئیم کی ادائیگی پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔ جوبلی لائف میں ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ غربت کو کمزوری نہیں بننا چاہیے اور ہماری پروڈکٹس اس کا ثبوت ہیں۔