نیشنل بینک آف پاکستان

پاکستان کے صفِ اوّل کے بینکوں میں سے ایک ہونے کے ساتھ نیشنل بینک آف پاکستان کی پاکستان بھر میں 1450 سے زائد شاخیں ہیں جن میں سے کچھ ان علاقں میں بھی ہیں جہاں کوئی اور بینک موجود نہیں۔ اس کے علاوہ بینک کے بزنس آپریشنز 19 ملکوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔

NBP(این بی پی) ، جوبلی لائف کے اشتراک سے اپنے کسٹمرز کی سرمایہ کاری، بچت اور تحفظ کی ضروریات پوری کرنے کے لئے خاص طور سے ترتیب دی گئی پراڈکٹس پیش کرتا ہے۔

مایہ ناز پلان

ضروری نہیں کہ اچھی آمدنی اعلیٰ مالی تحفظ کی غمازی کرتی ہو۔ جب تک آپ کو یہ معلوم نہ ہو کہ کب اور کہاں سرمایہ کاری کارنی ہے۔ غیر مستحکم مالی صورتحال میں یہ فیصلہ کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے کہ وہ کون سے عناصر ہیں جو آپکی سرمایہ کاری کو گھٹا یا بڑھا سکتے ہیں۔

نیشنل بینک کے اشتراک سے ترتیب دیا گیا جوبلی لائف کا مایہ ناز پلان آپ کے لئے مالیاتی ماہرین کی مہارت کا نچوڑ پیش کرتا ہے۔ آپکی سرمایہ کاری میں اضافے کی غرض سے بنایا گیا یہ پلان ان لوگوں کے لئے موزوں ہے جو محفوظ سرمایہ کاری اور ماہرانہ رائے کی اہمیت کا ادراک رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ انکی بنیادی مصروفیات جیسے کہ نوکری و کاروبار سے انکا دھیان نہ بٹے۔

مزید معلومات تک رسائی کیلئے۔

بروشر (انگریزی)بروشر (اردو)

بھروسہ پلان

uوالدین بننا آپکی زندگی کا ایک بالکل نیا دور ہوتا ہے جو اپنے ساتھ بے شمار ذمّہ داریاں بھی لاتا ہے۔ اپنے بچوں کے مستقبل کا تحفظ ہمیشہ ہی ضروری ہوتا ہے اور جلد ہی سکے لئے مالی منصوبہ بندی کا آغاز کرنا آپکے بچوں کی ضروریات پوری کرنے کے لئے بہترین فیصلہ ہوتا ہے۔اس طرح سے سرمایہ کاری کرنا کہ اس پر متوازن منافع حاصل ہوتا ہے اور ہر قسم کے حالات میں اپنے بچوں کو پریشانی سے بچائے رکھنا نہایت ضروری ہوتا ہے۔والدین کے اپنے بچوں کے لئے دو انتہائی اہم کام ہوتے ہیں، بچوں کی اچھی تعلیم اور شادی۔ اپنے اور اپنے بچوں کے خوابوں کے حصول کے لئے درپیش فنڈز کی منصوبہ بندی آپکا فرض ہے۔

نیشنل بینک کے تعاون سے ترتیب دیا گیا بھروسہ پلان آپکی سرمایہ کاری کو قابل ِقدر بناتے ہوئے آپ کے بچوں کے محفوظ مستقبل کو یقینی بنتا ہے

مزید معلومات تک رسائی کیلئے۔

بروشر (انگریزی)بروشر (اردو)

بچت پلان

اپنے پاس کچھ نہ کچھ سرمایہ موجود ہونا نہ صرف آپکو مالی تحفظ فراہم کرتا ہے بلکہ آپکو اپنے خوابوں کی تکمیل کے لئے مالی آزادی بھی دیتا ہے۔

نیشنل بینک آف پاکستان ، جوبلی لائف کے اشتراک سے پیش کرتا ہے بچت پلان ۔بیمہء زندگی کے تحفظ کے ساتھ یہ پلان آپکو باقاعدگی سے بچت کرنے میں مدد کرتا ہے تاکہ آپکو مالی تحفظ حاصل رہے اور آپ اپنے خوابوں کی تعبیر پا سکیں۔

مزید معلومات تک رسائی کیلئے۔

بروشر (انگریزی)بروشر (اردو)

ہمارے انشورنس ماہرین سے رابطہ کریں۔

پلانز کو حتمی شکل دینے سے پہلے یا ہماری سروسز کے بارے میں معلومات کے لئے ہمارے انشورنس ماہرین سے رابطہ کریں۔ ہمارا عملہ آپ کی رہنمائی کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

  • This field is for validation purposes and should be left unchanged.