عسکری بینک
عسکری بینک 19 اکتوبر991 کو پاکستان میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم ہوا۔ عسکری بینک نے اپنے آپریشنز کا آغاز یکم اپریل992 سے کیا اور یہ ادارہ بنیادی طور پر بینکنگ کے شعبے میں مصروفِ عمل ہے۔
ٓآغاز سے ہی بینک کا زور سروس کوالٹی میں بہتری، ٹیکنالوجی اور لوگوں پر سرمایہ کاری، اپنے وسیع برانچ نیٹ ورک بشمول اسلامک اور زرعی بینکاری کے استعمال کے ذریعے ترقی پر رہا ہے۔

عسکری ایجوکیشن پلانز
جونہی آپ کا بچہ اپنے ننھے ننھے قدموں پر چلنا شروع کرتا ہے ان کے روشن مستقبل کا انحصار مستقبل میں انکی اعلیٰ تعلیم کے لئے اٹھا ئے گئے آپ کے فیصلے پر ہے۔ عسکری بینک ، جوبلی لائف کے اشتراک سے پیش کرتا ہے عسکری اسمارٹ لائف ایجوکیشن پلان،جو آپ کو باقاعدگی سے بچت کرنے میں مدد کرتا ہے تا کہ آپکو مالی تحفظ حاصل رہے اور آپ اپنے بچوں کے لئے دیکھے گئے خوابوں کو تکمیل تک پہنچا سکیں۔
مزید معلومات تک رسائی کیلئے۔

عسکری سیونگز پلانز
عسکری بینک ، جوبلی لائف کے اشتراک سے پیش کرتا ہے عسکری اسمارٹ لائف سیونگز پلان، ایک ایسا بچت پلان جو خاص طور سے آپ کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ پلان آپ کو باقاعدگی سے فنڈز جمع کرنے کے ساتھ آپ کے خاندان کو بیمہ ء زندگی کے ساتھ مالی تحفظ بھی فراہم کرتا ہے۔ آپ ان فنڈز سے نئی گاڑی کی خرایداری، خاندان کے لئے عمدہ گھر، بچوں کی اعلیٰ تعلیم یا پُر سکون ریٹائرمنٹ میں سے کسی کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں۔
مزید معلومات تک رسائی کیلئے۔

عسکری ریٹائرمنٹ پلانز
ہر شخص زندگی بھر کی سخت محنت اور کام کے بعد مالیاتی تحفظ اور ذہنی سکون چاہتا ہے۔ عسکری بینک ، جوبلی لائف انشورنس کے اشتراک سے پیش کرتا ہے عسکری اسمارٹ لائف ریٹائرمنٹ پلان جو آپ کو نئی بلندیوں پر پہنچنے اور اعتماد کے ساتھ اپنے اہداف کے حصول میں مدد کرتا ہے۔ اس پلان میں باقاعدگی سے ادائیگی کی بدولت آپ کو اس بات کی فکر سے آزادی مل جاتی ہے کہ آپ کے پاس اب رقم کیسے آئے گی یا کہیں آپ ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے پیاروں پر بوجھ تو نہیں بن رہے۔
مزید معلومات تک رسائی کیلئے۔

عسکری ویڈنگ پلانز
کبھی کبھی لگتا ہے کہ اپنے بچوں کی شادی کے لئے پیسے جمع کرنے میں ابھی کافی وقت ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ساتھ یہ بہت ضروری ہے کہ آپ ابھی سے ہی سرمایہ کاری کرنا شروع کر دیں تاکہ آ پ کی زندگی میں ہی یا اس کے بعد بھی آپ کے وہ تمام خواب پورے ہو سکیں جو آپ نے دیکھ رکھے ہیں۔ عسکری بینک، جوبلی لائف کے اشتراک سیپلان پیش کرتا ہے عسکری اسمارٹ لائف ویڈنگ پلان، ایک ایسا پلان جو آپ کو اس بات کا موقع فراہم کرتا ہے کہ آپ باقاعدگی سے پیسے جمع کر سکیں اور اپنے بچوں کی شادی پر ہونے والے اخراجات سے نبرد آزما ہو سکیں۔