سامبا بینک لمیٹڈ
سامبا بینک سعودی عرب کے سامبا فنانشل گروپ کا ایک ذیلی ادارہ ہے۔ سامبا بینک صارفین، کارپوریٹ ، انویسٹمنٹ بینکنگ اور بین الاقوامی مارکٹوں میں صارفین کے لئے اپنی مصنوعات اور خدمات میں اضافے کے لئے کام کر رہا ہے۔ جوبلی لائف انشورنس کے اشتراک سے سامبا بینک اپنے صارفین کی بچت اور تحفظ جیسی ضروریات کی تکمیل کے لئے خاص طور پر ڈیزائن کی گئی بینک اشورنس مصنوعات پیش کر رہا ہے۔

ریٹائرمنٹ پلان
ریٹائرمنٹ زندگی کا وہ حصہ ہوتا جب کوئی بھی شخص پرشانیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کچھ سکون کا وقت نکال کر اپنی زندگی بھر کی کامیابیوں پر فخر کرنا چاہتا ہے۔ ریٹائرمنٹ پلان آپ کو اس قابل بناتا ہے کہ آپ اپنی طویل مدّتی ضروریات کے لئے پلان کریںاور اپنے خاندان بشمول خود کو مستقبل کی غیر یقینیوں کی صورت میں تحفظ فراہم کر سکیں۔
سامبا بینک آپ کو ایک ایسا ریٹائرمنٹ پلان پیش کرتا ہے جو آپ کو اس قابل بناتا ہے کہ آپ ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی زندگی سے جڑے تمام اخراجات کی سوچ سے آزاد ہو سکیں۔
مزید معلومات تک رسائی کیلئے۔

بچت پلان
اس بات سے کسی کو انکار نہیں کہ وہ اپنے خاندان کو خوشیوں سے بھرپور زندگی فراہم کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔آج کل کے دور میں جب مہنگائی بڑھتی جارہی ہے اور کئی سرمایہ کاری کے مواقع پُر کشش منافع دینے کی صلاحیت کھو رہے ہیں، اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنا کافی مشکل لگتا ہے۔
اب آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ سامبا بینک آپ کے لئے لایا ہے ایک ایسا بچت پلان جو آپ کو آپکی سرمایہ کاری پر پُر کشش منافع بھی دیتا ہے اور ساتھ میں فراہم کرتا ہے مالی تحفظ بھی تاکہ آپ ناگہانی صورتحال میں بھی اپنے خاندان کو تحفظ فراہم کر سکیں۔