حبیب میٹرو بینک
حبیب میٹروپولیٹن بینک کا شمار پاکستان کے چوٹی کے دس بینکوں میں ہوتا ہے جو انتہائی باوقار مالی ادار ہ بننے کا عزم رکھتا ہے۔
اس بینک نے اکتوبر 1992میں کمرشل بینکنگ کا آغاز کیااور ابتدا میں ریٹیل بینکنگ اور ٹریڈ فنانس پر توجہ مرکوز رکھی۔اس کے علاوہ اس نے اپنے کسٹمرز کیلئے جدید ترین ای بینکنگ اور کنزیومربینکنگ کی سہولت پیش کی۔یہ بینک اس وقت 60شہروں میں قائم 240شاخوں کے ساتھ پورے ملک میں اپنے نیٹ ورک کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔

Assured Savings Plan
حبیب میٹروپولیٹن بینک جوبلی لائف انشورنس کے اشتراک سے پیش کرتا ہے Assured Savings Plan جو خاص طور پر مستقل بنیادوں پر فنڈز جمع کرنے کے ساتھ ساتھ لائف انشورنس کا تحفظ بھی فراہم کرتاہے۔اس جمع شدہ فنڈکو بچوں کی تعلیم اور شادی، مکان خریدنے ، کاروبار کو وسعت دینے، ریٹائرمنٹ میں مستقل آمدنی کے حصول یا کسی اور مقصد کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
مزید معلومات تک رسائی کیلئے۔

Assured Retirement Plan
آپ جب ریٹائر ہوں گے تو آپ کے روزمرہ کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوچکا ہو گا۔آپ کے ریٹائرمنٹ کی زندگی کی بہتر پلاننگ کیلئے حبیب میٹروپولیٹن بینک اور جوبلی لائف انشورنس نے مل کر Assured Retirement Planتشکیل دیا ہے جو ریٹائرمنٹ پر مالی بے فکری کے حصول کاموثر ذریعہ ہے۔
اس پلان سے آپ کو ایک بڑی رقم فراہم ہوتی ہے جو بوقت ضرورت کام آتی ہے اور آپ چاہیں تو اس سے آپ کی پنشن بھی مقرر ہوسکتی ہے۔
مزید معلومات تک رسائی کیلئے۔

Assured Marriage Plan
فنانشل پلاننگ آج کی اہم ترین ضرورت ہے جو آپ کی زندگی میں اور اس کے بعد بھی آپ کے بچوں کی شادی اوردیگر ضروریات کے لئے کام آسکے ۔شادی کے اخراجات کیلئے بھی اچھی خاصی رقم درکار ہوتی ہے۔ان اخراجات کو پورا کرنے کیلئے آپ کوبچت کے ساتھ ساتھ لچکدارسرمایہ کاری کرنے کی بھی ضرورت ہے۔
حبیب میٹروپولیٹن بینک جوبلی لائف انشورنس کے اشتراک سے آپ کیلئے پیش کرتا ہے Assured Marriage Plan، ایک ایسا لائف انشورنس پلان جو آپ کے بچوں کو مالی طور پر محفوظ مستقبل کا فائدہ دیتا ہے اوران کو ضرورت کے وقت اور شادی کے متوقع اخراجات کیلئے ایک معقول پس انداز رقم فراہم کرتا ہے۔
مزید معلومات تک رسائی کیلئے۔

Assured Education Plan
تمام والدین اپنے بچوں کی خواہشات کی تکمیل اور ان کی بہتر ین زندگی کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔لیکن اس زمانے میں افراط زر کی وجہ سے ان کے تعلیمی اخراجات پوری کرنے کیلئے مالی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں۔لہٰذا وقت کا تقاضہ ہے کہ آج ہی سے بچت شروع کی جائے تاکہ ان کا مستقبل ہماری خواہشوں کے عین مطابق خوشگوار ہو۔
حبیب میٹروپولیٹن بینک نے جوبلی لائف انشورنس کے اشتراک سے
Assured Education Planتشکیل دیا ہے جو ایک منفرد پلان ہے اور آپ کو بچوں کے مستقبل کے تعلیمی اخراجات کے لئے فنڈ مہیا کرتا ہے۔