حبیب بینک لمیٹڈ
حبیب بینک لمیٹڈ پاکستان کا سب سے بڑا بینک ہے اور اس کی شاخیں دنیا بھرمیں قائم ہیں۔پاکستان میں اس کا نیٹ ورک 1,425شاخوں پر مشتمل ہے جبکہ بیرون ملک شاخوں کی تعداد 55ہے جس کی بناء پر اسے دوسرے مقامی بینکوں پر سبقت حاصل ہے۔
HBLجوبلی انشورنس کے اشتراک سے اپنے کسٹمرز کو تحفظ، بچت اور سرمایہ کاری کیلئے خصوصی پراڈکٹس پیش کرتا ہے۔

HIFAZAT
زندگی آپ کیلئے ایک نامعلوم حقیقتت ہے اور آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ کل آپ کے سامنے کیا آئے گا۔سوچ سمجھ کر کی گئی پلاننگ سے آپ اپنے راستے میں آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔تو کیا آپ اپنے پیاروں کیلئے پلاننگ کرنا نہیں چاہیں گے اور ان کو وہ سکون دینا چاہیں گے جس کے بارے میں آپ ہمیشہ سوچتے ہیں؟
Hifazat Planآپ کو مناسب وقفوں سے بچت کرنے میں مدد دیتا ہے تاکہ آپ کو باقاعدہ منافع ملتا رہے اور آپ خدانخواستہ مشکل حالات میں بھی محفوظ رہیں۔یہ آپ کی سوچ کو جوش دیتا ہے اور آپ کو اپنے اہداف اور مقاصد کے حصول میں مدد دیتا ہے اور اس طرح آپ کو اور آپ کی فیملی کو بہتر کل کا یقین دلاتاہے۔
مزید معلومات کیلئے اپنی HBLکی قریبی شاخ میں تشریف لائیے یا یہ ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے www.hbl.com
مزید معلومات تک رسائی کیلئے۔

HAWWA
آج کی عورت اعتماد اور اسٹائل کا مرقع ہے۔وہ ہرچیز کی جزئیات پر نظر رکھتی ہے تاکہ ان کے پلان بنا کسی نقص کے تکمیل پائیں۔لیکن ٹہرئیے! کیا انہوں نے اپنا مستقبل بھی محفوظ بنالیا ہے؟
حوّا ایک منفرد پلان ہے جو مضبوط اور خودمختار خواتین کیلئے تیار کیا گیا ہے اور ان کو دہرا فائدہ دیتا ہے یعنی لائف انشورنس کا تحفظ اور ساتھ ہی اپنی انوسٹمنٹ پر اچھا منافع۔ مزید معلومات کیلئے اپنی HBLکی قریبی شاخ میں تشریف لائیے یا یہ ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے www.hbl.com
مزید معلومات تک رسائی کیلئے۔

SHANDUR
جوبلی لائف میں ہم جانتے ہیں کہ آپ پیسہ کمانے کے لئے سخت محنت کرتے ہیں اس لئے امید رکھئے کہ یہ پیسہ بھی آپ کیلئے ایسا ہی فعال کردار ادا کرے گا۔جوبلی انشورنس HBLکے ذریعے Shandur Planپیش کرتا ہے۔ یہ پاکستان کی پہلی لائف انشورنس پراڈکٹ ہے جوزیادہ آمدنی کے افراد کی مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے کوشاں ہے۔یہ نہ صرف آپ کے جمع کرائے گئے پیسے کو بہتر سے بہتر ذرائع پر استعمال کرتا ہے بلکہ اس میں ٹیکس میں چھوٹ کے ذریعے آپ کی سرمایہ کاری پر زیادہ منافع دیتا ہے۔
جوبلی لائف HBL کے ساتھ مل کر آپ کو ایک نایاب پروڈکٹ فراہم کرتا ہے جو کہ وسیع رینج کے منافع بخش فوائد کے ساتھ میسّر ہے۔ مزید معلومات کیلئے اپنی HBLکی قریبی شاخ میں تشریف لائیے یا یہ ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے www.hbl.com
مزید معلومات تک رسائی کیلئے۔

TABEER
والدین ہونے کی حیثیت میں ہمیں اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے پلاننگ کرنا سب سے اہم ہے۔آپ نے غالباََ ان کی تعلیم اور شادی کیلئے انوسٹمنٹ ضرور کی ہوگی لیکن کیا آپ کو یقین ہے کہ وہ انوسٹمنٹس ان کی ضروریات پوری کرنے کیلئے مناسب ترین ہیں؟کیا آپ کو یقین ہے کہ یہ انوسٹمنٹ تیزی سے بڑھیں گی اور وہ آپ کی ضروریات کے مطابق رہیں گی؟لیکن اگر کوئی ہنگامی صورت حال پیش آجائے یا خدانخواستہ آپ کو کچھ ہوجائے تو کیا ہوگا؟
HBL کا Tabeer پلان آپ کو دہرا منافع پیش کرتا ہے یعنی زندگی کے تحفظ کے فائدے کے ساتھ آپ کی انوسٹمنٹ پر بہتر منافع بھی۔
مزید معلومات کیلئے اپنی HBLکی قریبی شاخ پر تشریف لائیے یا یہ ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے www.hbl.com
مزید معلومات تک رسائی کیلئے۔

AMAAN
مختلف لوگوں کیلئے ریٹائرمنٹ کا مختلف مطلب ہوتا ہے۔ بعض لوگ ریٹائرمنٹ پر آرام کرنے اور دنیا کی سیر کا پروگرام بناتے ہیں جبکہ کچھ لوگ اپنا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں اور اس خواب کی تعبیر کیلئے کوشاں ہوجاتے ہیں جو وہ کئی سال سے پورا نہیں کرسکے تھے۔آپ کا خواب کچھ بھی ہو،ہم یہ بات یقین سے کہتے ہیں کہ ہم آپ کے ان سنہری سالوں کو آپ کی خواہش کے مطابق بناکرآپ کے خوابوں کو تعبیر دے سکتے ہیں۔
Amaan ایک ریٹائرمنٹ پلان ہے جو آپ کو آج ایک باقاعدہ نظام کے مطابق بچت کرنے اور آپ کے ان سالوں کو خوشگوار بنانے کیلئے فنڈز کے ذرائع فراہم کرنے کا موقع دیتا ہے۔
مزید معلومات کیلئے اپنی HBLکی قریبی شاخ پر تشریف لائیے یا یہ ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے www.hbl.com