ہیلتھ پلانز
مستقبل آپ کے لئے کیا سنبھالے ہوئے ہے آ پ اس بات پر کبھی پُر یقین نہیں ہو سکتے خاص طور پر جب معاملہ آپ اور آپ کے پیاروں کی صحت کا ہو۔ آج کال کے جدید دور میں میڈیکل سائنس کی ترقی کے سبب بہت سی ایسی چیزیں ممکن ہیں جو کبھی صرف خواب لگتی تھیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اہم طبی معائنوں اور معاملات بشمول جنرل کیئر کے اچھے طبّی اداروں میں اخراجات عام آدمی کے لئے مہنگے ہونے لگے ہیں۔ اسی لئے جوبلی لائف آپ کے لئے پیش کرتا ہے اہم اور معقول ہیلتھ پلانز جو آپ کو اس بات کی سہولت پیش کرتا ہے کہ آپ اعلیٰ معیار کی طبّی سہولیات سے مستفید ہوں وہ بھی اخراجات کی پرواہ کئے بغیر۔

جوبلی ہیلتھ شیلڈ
اپنے معزز صارفین کو مشکل وقت میں بلند پایہ سہولت فراہم کرنے کے لئے جوبلی لائف پیش کرتا ہے ایک پُر کشش ہیلتھ انشورنس پلان۔ جوبلی ہیلتھ شیلڈ ، جو ہنگامی طبّی ضرورت کی صورت میں آپ اور آپ کے پیاروں کو مالی تحفظ اور سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پلان کئی اساسی فوائد بھی پیش کرتا ہے جیسے کہ پہلے سے موجود بیماریوں کی صورت میں تحفظ بھی جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ جوبلی لائف آپ اور آپ کے پیاروں کا خیال اور دیکھ بھال کے لئے نہایت کوشاں ہے۔