ویلتھ ایکیو مو لیشن پلانز
صرف بینک میں پیسہ رکھنا ہی اب کافی نہیں ہوتا کیونکہ آپ کے جمع کئے گئے سرمائے کو افراطِ زر ہمیشہ کم کرتا رہتا ہے۔ اس لئے جوبلی لائف کے ویلتھ ایکیو مو لیشن پلانز آپ کے پیسوں کو بہترین طریقے سے کام میں لاتے ہیں۔ گھمبیرمالی مصنوعات اور مارکیٹ کے اتار چڑھائو کے دور میں یہ پلانز نہ صرف آپ کو مالی دبائو سے بچاتے ہیں بلکہ آپ کو تحفظ بھی فراہم کرتے ہیں۔ اس طرح آپ کا پیسہ ، ہم کار آمد بناتے ہیں۔

آپٹمائزر پلان
آج کل کے دور میں کسی کے لئے بھی سب سے زیادہ فکر کی بات یہ ہوتی ہے کہ کس طرح اپنے فنڈز کو اس طرح انویسٹ کیا جائے کہ اس سے زیادہ سے زیادہ منافع حاصل ہو تاکہ آ پ کے پیارے نا صرف مالی طور پر مستحکم ہوں بلکہ مالی بحران کے دور میں انہیں تحفظ بھی فراہم رہے۔ آپ کے پیاروں کے مستقبل کو محفوظ بنانے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ ان کے فیصلوں میں کوئی رکاوٹ نہ آئی، جوبلی لائف پیش کرتا ہے آپٹِمائز پلان ایک ایسا پلان جو مالی طور پر مستحکم افراد کے لئے ترتیب دیا گیا ہے تاکہ وہ زندگی کی غیر یقینیوں میں بھی اپنا پُر آسائش طرزِ زندگی جاری رکھ سکیں۔
مزید معلومات تک رسائی کیلئے۔

ایکسیل سیور
صرف بچت کرنا ہی کافی نہیں ہے،یہ یقینی بنانا بھی ضروری ہے کہ یہ بچت محفوظ بھی رہے۔بڑھتے ہوئے افراطِ زر،گھٹتی بڑھتی شرح سود اور مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کی صورت حال میں کوئی معاشی ماہر ہی تمام غیر متوقع مارکیٹ کے خدشات سے نبٹنے کیلئے بہتر ڈرائع کا انتخاب کرسکتا ہے جو آپ کی بچت کیلئے خطرہ ہوسکتے ہیں۔تو آئیے اور ہمارے اپنے معاشی دانشوروں کے ماہرانہ مشورے سے اپنی رقم سے فائدہ حاصل کریں اور ناہموار مارکیٹ کا جائزہ لینے میں اپنا قیمتی وقت بھی ضائع نہ کریں۔
مزید معلومات تک رسائی کیلئے۔

SECURE SARMAYA PLAN
اگر آپ اتنے خوش قسمت ہیں کہ اتنی بچت کرسکتے ہیں جس سے سرمایہ کاری کرسکیں تو پھر بھی سوال یہاںاُ ٹھتا ہے کہ یہ سرمایہ کاری کہاں کی جائے اور یہی واحد اور سب سے اہم فیصلہ ہے جو آپ کو کرنا ہے۔تیزی سے بدلتی ہوئی مالی صورت حال میں آپ سوچیں گے کہ آپ کے پاس صرف دو ہی راستے ہیں یعنی زیادہ اضافہ/ز یادہ خدشات اور کم اضافہ /کم خدشات کی پراڈکٹس، اور ان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہے۔ لیکن جوبلی لائف انشورنس کےSecure Sarmaya Plan میں آپ یہ دونوں فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔یہ پلان آپ کواپنی سرمایہ کاری کی حکمت عملی کو اپنی ضرورت کے مطابق بنانے کا موقع دیتا ہے۔وہ اس طرح کہ آپ اپنے فنڈ کو تیزی سے بڑھتے منافع اور ایک متوازن پورٹ فولیو میں تقسیم کرسکتے ہیں تاکہ آپ کے سرمایہ میں گھٹنے کے خدشات کم سے کم ہوں۔
مزید معلومات تک رسائی کیلئے۔

WEALTH SMART PLUS
زیادہ آمدنی ہونے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ کو زیادہ مالی تحفظ بھی حاصل ہے جب تک آپ کو یہ صحیح طور پر علم نہ ہو کہ کہاں اور کس طرح سے سرمایہ کاری کرنا ہے۔ایک ناپائیدار مالی منظرنامے میں ایسے حقائق کا پتہ چلانے کیلئے وقت نکالنابہت مشکل ہے کہ آپ کی سرمایہ کاری میں کمی آئے گی یا وہ بڑھے گی۔جوبلی لائف Wealth Smart Plusمیں ہمارے مالی ماہرین آپ کو اس سلسلے میں ایک مجموعی معلومات فراہم کریں گے۔آپ کی سرمایہ کاری کے پیش نظر اور آپ کے منافع میں اضافہ کی خاطر، یہ پلان ان کیلئے بہترین ہے جو محفوظ سرمایہ کاری کی ضرورت کو سمجھتے ہیں اور اپنے بنیادی تحفظات ، کاموں اور کاروبار کے مطابق ماہرانہ مشورہ چاہتے ہیں۔
مزید معلومات تک رسائی کیلئے۔

WEALTH SMART
سچ تو یہ ہے کہ یہ پاکستان میں دستیاب سب سے بہترین ویلتھ ایکومولیشن پلانز میں سے یہ ایک پلان ہے۔اس پلان سے آپ کو واضح طور پر معلوم ہوجائے گا کہ ہمارے مالی ماہرین آپ کی بچت کی دیکھ بھال کررہے ہیں اور آپ کے پیسہ کو آپ کے کام میں لانے میں کوشاں ہیں۔اس طرح Wealth Smartنہ صرف آپ کی بچت کی رقم کوکم سے کم وقت میں بڑھاتا ہے بلکہ یہ زندگی کے بیمہ کی سہولت بھی دیتا ہے جس سے آپ اور آپ کی فیملی کوغیر متوقع حالات میں مالی تحفظ حاصل ہوتا ہے۔
مزید معلومات تک رسائی کیلئے۔

اوپل پلان
اپنی زندگی کو بہترین طریقے سے گزارنے کے لئے اپنے خوابوں کی تعبیر ضروری ہے۔ چاہے پُر تعیش طرزِ زندگی کا انتخاب ہو یا اپنے مالی اہداف کی دیکھ بھال، آپ ہمیشہ اپنے اور اپنے پیاروں کے لئے بہترین کے حصول میں سرکرداں رہتے ہیں۔ جوبلی لائف پیشن کرتاہے اوپل پلان، ایک ایسا پلان جو پُر کشش فوائد کے ساتھ ایک حفاظتی شیلڈ فراہم کرتا ہے اور آپ کے پیسوں کا بہترین متبادل ہے۔
مزید معلومات تک رسائی کیلئے۔

لوٹس پلان
زندگی میں صرف غیر یقینی ہی ایک یقینی امر ہے۔ جوبلی لائف کا لو ٹس پلان آپ کو ایک اعلیٰ لائف کور فراہم کرتا ہے تاکہ مشکل وقت میںآپ کے پیاروں کو مالی تحفظ حاصل رہے۔بیمہء زندگی کا پلان ہونے کے ساتھ ساتھ لوٹس ایک معیاری انویسٹمنٹ پلان ہے جو آ پ کی تمام مالی ضروریات کے لئے کافی ہے۔ ہمیں اس بات کا ادراک ہے کہ زندگی غیر یقینیوں سے بھری پڑی ہے اور ایسے میں آپ اور آپکے پیاروں کے تحفظ کے لئے لوٹس پلان موجود ہے۔