انفرادی زندگی کا بیمہ
جوبلی لائف انشورنس میں ہمارا مشن صرف آپ کو تحفظ فراہم کرناہی نہیں بلکہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ آپ اپنی زندگی مکمل طریقے سے جی سکیں۔ ہمیں اس بات کا اندازہ ہے کہ زندگی غیر یقینیوں سے بھری پڑی ہی، گھر میں شادی ہو یا بچے کی پیدائش دونوں ہی خوشی کے مواقع ہیں مگراپنے ساتھ نئی ذمہ داریاں اور اخراجات بھی لاتے ہیں۔اور یہی وہ جگہ ہے جہاں ہم آ پ کا ساتھ نبھاتے ہیں۔ ہمارے پاس ایسے پلانز ہیں جو آپ کو اپنے بچوںکی تعلیم کے لئے بچت کرنے میں مدد کریں گے اور کچھ ایسے پلانز بھی جو آپ کو اس قابل بناتے ہیں کہ آپ اپنے بچوں کو اُن کے تصورات جیسی خوبصورت شادی میں مدد سکیں۔ہمارے انشورنس پلانز آپ کو مہنگائی اور افراطِ زر کے دبائو سے بچا کر ریٹائرمنٹ کے بعد ایک پر سکون زندگی گزرانے میں مدد کرتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ ہم آپ کو اس بات کا یقین دلاتے ہیں کہ یہ زندگی کا بیمہ نہیں بلکہ زندگی کی خوشیوں کا دوسرا نام ہے۔