ریٹائرمنٹ پلان
ریٹائرمنٹ آپ کی عملی زندگی کا آخری موڑ نہیں ہے بلکہ یہ ایک نئے سفر کا آغاز ہے۔ایسا سفر جس میں آپ پوری طرح لطف اندوز ہوسکتے ہیں، جس میں آپ کام کی فکروں سے آزاد ہوکر دوسرے لوگوں کی مصروفیات اور ضروریات کے مطابق زندگی گزار سکتے ہیں۔
آپ اس وقت کو یاد کرسکتے ہیں جب آپ زندگی کی دوڑ میں محنت اور جدوجہد کرتے تھے۔لیکن یہ اسی وقت ممکن ہے جب آپ نے پہلے سے اپنے مستقبل کیلئے پیش بندی کرلی ہو۔کیونکہ اکثر ریٹائرمنٹ کے بعد روزانہ کے کاموں کے معمولات میں تبدیلی آجاتی ہے اور ظاہر ہے کہ کوئی آمدنی بھی نہیں ہوتی۔آئیے ہم آپ کو اپنے ریٹائرمنٹ پلان کے ذریعے ایک بے فکر ریٹائرڈ زندگی کا پروگرام دیں۔

RETIRE SMART
آپ نے ساری زندگی سخت محنت سے کام کیا ہے اور اب ایک پرسکون زندگی گزارنا آپ کا حق ہے جس میں یہ فکر نہ ہو کہ آمدنی کااگلا چیک کب ملے گا یا یہ کہ اب میں اپنی فیملی پر بوجھ تو نہیں ہوں۔ایک بھرپورکام کی زندگی گزارنے کے بعد آپ کو ذہنی سکون اور مالی تحفظ چاہئیے۔ Retire Smartپلان آپ کی محنت کا وہ پھل ہے جو آپ نے آمدنی کے دنوں میں بچت کے بیج بوکر اب حاصل کیا ہے۔
بروشر(انگریزی/اردو) ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

Retiresmart Plus
آپ نے ایک اچھی زندگی گزاری اور اب مزیداچھی زندگی آپ کی منتظر ہے۔تصور کیجئے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد آپ کو یہ سوچنے کی ضرورت نہ ہو کہ اب کیا کام کرنا ہے بلکہ ایسا ہو کہ اس کی فکر کے بغیر آپ ایک پرلطف زندگی گزاریں۔
RetireSmart Plus پلان آپ کے اس تصور کو حقیقت بناتا ہے اور آپ کے یہ دن بھی زندگی کے سنہرے دن بن جاتے ہیں۔آپ چاہیں تو اپنی فیملی کے ساتھ دنیا کی سیر کو نکل جائیں، ایک لگژری کار خرید لیں یعنی آپ وہ کچھ حاصل کرسکتے ہیں جس کا آپ نے کبھی تصور کیا ہو۔
مزید معلومات تک رسائی کیلئے۔

POONJI
ریٹائرمنٹ کا یہ ہرگز مطلب نہیں ہے کہ آپ کی کوئی آمدنی ہی نہ ہو۔اگرآپ ایک بے فکر ریٹائرڈ زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو یہ پلان آپ کے لئے بہترین ہے۔Poonji ایک ایسا پلان ہے جو خاص طورپر ریٹائرمنٹ کے وقت آپ کو فنڈ فراہم کرتا ہے۔آپ کی بچت سے جمع شدہ پونجی ریٹائرمنٹ پر آپ کا کام آتی ہے اور آپ صرف گزارا کرنے والی زندگی کی بجائے ایک خوش باش زندگی گزارتے ہیں۔