ریالل پلان
ہ سب جانتے ہیں کہ گاؤں دیہات کی زندگی شہر کی زندگی سے بہت مختلف ہوتی ہے اور دیہی علاقوں میں رہنے والوں کو زیادہ خدشات اور غیر متوقع حالات کا سامنا ہوتا ہے۔قدرتی ردوبدل،غیر متوقع موسمی حالات، سیلاب اور کم پیداوار، ان سب کیلئے تحفظ کی سخت ضرورت ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ یہاں تحفظ کا ہی فقدان ہے۔اس بات کا اندازہ حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے بخوبی ہوتا ہے۔کتنے ہی لوگ تھے جوبے بسی سے اپنے مویشی کو پانی کی بے رحم موجوں میں بہتا دیکھ رہے تھے ،جو ان کا قیمتی سرمایہ تھے۔
اب جوبلی لائف انشورنس نے دیہی پلان کے ذریعے ان کو تحفظ دینے کا بیڑہ اٹھایا ہے جس کی ہمیشہ سے کمی تھی۔ایسا تحفظ جس سے آپ مشکل وقت کو جھیل جائیں۔وہ تحفظ ، جو آپ کو کچھ ہوجانے کی صورت میں آپ کی فیملی کو حاصل ہو،ہمارے پلان آپ کو مختلف اقسام کی سہولتیں فراہم کرتے ہیں جن سے آپ اپنے بچوں کی تعلیم یا شادی کے لئے رقم پس انداز کرسکتے ہیں اور اس کے ساتھ آپ کو بعد از ریٹائرمننٹ بھی مالی تحفظ حاصل ہوتا ہے۔
ملک کے مختلف حصوں میں رہنے والے مختف لوگوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم نے مخصوص علاقوں کیلئے پلان بھی تشکیل دئیے ہیں۔