بچوں کی تعلیم کے منصوبے
والدین وہ وقت کبھی نہیں بھول سکتے جب پہلی بار ان کو اولاد کی نعمت ملی تھی۔اسی دم ان کے ذہن میں یہ احساس ابھرتا ہے کہ اب انہیں صرف اپنے لئے نہیں بلکہ اس ننھے پھول کیلئے جیناہے جو ان کے آنگن میں کھلا ہے اس کی دیکھ بھال، اس کی پرورش اور سب سے بڑھ کر اس کے مستقبل کومحفوظ بنانا ہے۔یہ حقیقت ہے کہ کوئی بھی والدین اپنی اولاد کو تعلیم سے بڑھ کرکوئی تحفہ نہیں دے سکتا۔کیونکہ تعلیم سے ہی اس کا مستقبل سنورسکتا ہے اور یہ اس کی کامیاب زندگی کی کنجی ہے۔
ہمارے بچوں کی تعلیم کے منصوبے خاص طور پر اس طرح تشکیل دئیے گئے ہیں کہ جن کے ذریعے آپ اپنے بچوں کو ایک روشن مستقبل کی طرف گامزن کرسکتے ہیں اوراس کے لئے آپ کو اخراجات کی کوئی فکر نہیں رہتی۔